مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالیٰ نے رات دن کے آنے جانے میں..بڑی نشانیاں اور
حکمتیں رکھی ھیں..اسلام اور مسلمانوں کے دشمن بڈھے اور بوسیدہ ھوتے جا رھے ھیں..اسلام
کے جانباز سرفروش جوان ھو رھے ھیں..کفر کی سلطنت کا دور کمزور ہوتا جا رھا ہے..اسلام
کی عظمت کا نیا دور جھلکیاں دکھا رہا ہے..عزت و غیرت کے نعرے پھر زبانوں کے بوسے لے
رھے ھیں..ایک تاریک دور کے بعد حضرات شہداء کرام کی مثالی قربانیوں سے..ایک تابناک
دور کا آغاز ھونے والا ہے..مؤمن مسلمان کبھی بوڑھا بوسیدہ نہیں ھوتا..وہ ایمان کی برکت
سے ہر آئے دن پرنور، طاقت ور اور معتبر ہوتا چلا جاتا ہے..اس کا ہر اگلا دن پچھلے دن
سے بہتر اور ہر اگلی رات پچھلی رات سے اچھی ہوتی ہے..اور وہ ترقی کے اسی سفر میں..اپنے
مالک سے خوش خوش جا ملتا ہے..رات دن چل رھے ھیں..مودی، ٹرمپ اور زمانے کے میر جعفر،
میر صادق اور کردوغلو بڈھے اور بوسیدہ ھوتے جا رھے ھیں..آج حجاز میں ذوالقعدہ کی
(29) ہے..مغرب سے نیا مہینہ شروع ہو سکتا ہے..ویسے تخمینے سے ”بدھ“ کا زیادہ امکان
ہے کہ یکم ھو..آج سے تاریخیں یاد رکھیں..قربانی والے مسلمان نئے چاند سے پہلے صفائی
ستھرائی کرلیں..قربانی والے جانور اگر جگہ ھو تو گھروں میں لے آئیں..جگہ نہ ھو تو تکلف
نہ کریں وہ جہاں ہوں وہیں ان کی خدمت کریں..عشرہ ذی الحجہ کو پانے اور کمانے کا نظام
بنائیں..یااللہ ھم سب کو ھمت، توفیق اور سعادت نصیب فرما..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله