مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ”غنی“ ہیں..اور ھم فُقراء..یعنی اللہ تعالی کے محتاج..سبحان اللہ وہ غنی..اور ھم محتاج..دل کے وجد کے ساتھ کہہ دیں یااللہ انت الغنی ونحن فقراء..یااللہ آپ غنی..جب کہ ھم آپ کے محتاج..بار بار اس لئے لکھا جا رہا ہے تاکہ..دل میں اتر جائے..قرآن مجید بھی یہی چاھتا ہے کہ ھمارے دل میں یہ بات اتر جائے جو..گمراہ یہودیوں کے دلوں میں نہ اتر سکی..چنانچہ وہ ذلیل ھو گئے..ذلیل ھیں..اور ذلیل رھیں گے..اس لئے دل سے کہہ دیں..تڑپ کر کہہ دیں..یااللہ انت الغنی ونحن فقراء..اللہ تعالیٰ غنی ھیں..اور ھم اللہ تعالیٰ کے محتاج..اللہ تعالی کی رحمت کے محتاج..اللہ تعالی کی محبت کے محتاج..اللہ تعالی کی نظر کے محتاج..اللہ تعالی کی معافی کے محتاج..اللہ تعالی کی مغفرت کے محتاج..اللہ تعالی کے رزق کے محتاج..اللہ تعالی کے فضل کے محتاج..اللہ تعالی کی رضا کے محتاج..ہر سانس ہر قدم میں اللہ تعالی کے محتاج..یااللہ انت الغنی ونحن فقراء..آج 29 ذوالقعدہ ہے..جبکہ حجاز میں 30 ہے..امکان ہے کہ مغرب سے ”ذوالحجہ“ شروع ہو..دنیا کے افضل ترین ایام تشریف لے آئیں..ھم محتاج فقیر..اپنے غنی اور کریم رب سے مانگ لیں کہ..وہ ھمیں یہ دن اپنی رضا والے شاندار نصیب فرما دیں..ھم پر خاص نظر رحمت فرما دیں.. چلیں تکبیر بلند کریں..الله اكبر الله اكبر لا اله الا الله والله اكبر الله اكبر ولله الحمد..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله