<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کا عظیم احسان..پاکستان
میں "کرونا" سے بہت ہی حفاظت رہی..الحمدلله رب العالمين..انڈیا میں..پچھلے
مہینے روزانہ گیارہ سو سے زائد افراد..کرونا سے مرتے رہے..کل تو "کرونا"
نے وائٹ ہاؤس کا بھی دورہ کیا..ٹرمپ اور اس کی بیوی..کو ہسپتال منتقل کرا دیا..خود
کو روئے زمین کا سب سے طاقتور کہلوانے والا شخص..لاکھ تدبیروں کے باوجود..ایک چھوٹے
سے جرثومے سے نہ بچ سکا..اس وقت امریکہ، انڈیا، برازیل، برطانیہ، فرانس اور اسپین خصوصی
طور پر کرونا کی لپیٹ میں ہیں..ایران، چین، روس اور اٹلی میں بھی یہ اندر ہی اندر سلگ
رھا ہے..سعودیہ میں اس کا زور بہت کم رہا اور اب مزید کم ھو رھا ہے..وہاں الحمدللہ
آج سے "عمرے" کا مبارک عمل شروع کیا جا رھا ہے..مگر تدریجا اور آھستہ آھستہ..حالانکہ
اب تو عمرہ سب کے لیے فورا کھول دینا چاھیے..بہر حال اس عظیم عمل کے شروع ھونے پر اللہ
تعالی کا شکر ادا کرتے ھیں..نیکی پھر اپنی طاقت سے خود پھیل جاتی ہے..اللہ تعالی نے
اس میں یہ تاثیر رکھی ہے..دو رکعت ادا کر کے اللہ تعالی سے توفیق مانگیں کہ..وہ اپنی
رضاء کے مطابق مساجد کی حالیہ محنت میں..ھم سے زیادہ سے زیادہ مقبول کام اور حصہ قبول
فرما لیں..آج کچھ لکھنے کا ارادہ نہیں تھا..عمرہ شروع ھونے کی خوشی میں چند الفاظ ھو
گئے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله