<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کے حبیب..حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا "دین نام ہے دوسروں کے لئے خیر چاہنے
کا"..ہمارے قول فعل اور عمل سے..دوسرے مسلمانوں کو خیر اور بھلائی پہنچے..ھمارے
علم اور مال سے دوسروں کا بھلا ہو..ھماری سوچ اور فکر سے نصیحت و خیرخواھی ٹپکے..اس
حدیث مبارکہ پر عمل کی نیت سے عرض ہے کہ.."حجامہ" کرالیں..آجکل مسنون تاریخیں
چل رھی ہیں..جمعہ کے دن آخری تاریخ ہے..ھمت کر کے..حجامہ کی پیاری سنت کو اپنائیں..اس
سے روح پاک ہوتی ہے، جسم صحت پاتا ہے..نفس کو شفاء ملتی ہے..کمر ہلکی ہوجاتی ہے اور
آنکھیں روشن..انسان کے دشمن شیاطین..انسانی جسم میں جگہ جگہ اپنے مورچے بناتے ہیں..حجامہ
سے یہ مورچے ٹوٹ جاتے ہیں..آیت الکرسی پڑھ کر حجامہ کرانے اور سنت کا یقین رکھنے سے
مزید فائدہ بڑھ جاتا ہے.."سستی" ہماری بدترین دشمن ہے..سستی سے اللہ تعالی
کی پناہ مانگیں اور حجامہ کرالیں..اور کراتے رہیں اور دوسروں کو بھی اس کی خیر کی طرف
بلائیں..بعض لوگ کہتے ہیں کہ بیماری جسم کے اندر ہوتی ہے کھال میں سے خون نکالنے کا
کیا فائدہ؟..ان سے پوچھیں کہ اگر انسان کی کھال اتار لی جائے تو یہ کتنی دیر زندہ رہ
سکتا ہے؟..ٹانگ، بازو، گردے اور جگر کے بغیر تو انسان کچھ عرصہ جی سکتا ہے، مگر کھال
کے بغیر نہیں..بحث چھوڑیں حضرت آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کافی ہے کہ..حجامہ
سب سے بہترین علاج ہے..بات ھی ختم..
والسلام
خادم..
لا اله الا الله محمد رسول
الله