<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی جزائے خیر عطاء
فرمائیں..ایمان اور عافیت دارین عطاء فرمائیں..مغفرت اور رحمت عطاء فرمائیں..جہنم کی
آگ اور دھویں سے حفاظت عطاء فرمائیں..جنت میں عالی شان "اپنا گھر" عطاء فرمائیں..دنیا
میں صحت، رزق کی فراوانی، باعزت رہائش اور اپنی حفاظت عطاء فرمائیں..ان تمام دیوانوں
کو..جنہوں نے "اپنا گھر مھم" میں محنت کی..اور ان تمام فرزانوں کو جنہوں
نے اس مبارک مھم میں اپنا مال لگایا..اور ان تمام مہربانوں کو جنہوں نے دعاء اور کلمہ
خیر سے نصرت کی..اللہ تعالی نے آپ سب پر اپنا فضل فرمایا..اپنے گھر کا خادم مزدور بنایا..آپ
کو اپنے کام میں لگایا..اللہ تعالی آپ پر اپنا فضل اور بڑھا دیں..مرتے دم تک..ملاقات
کی حسین گھڑی تک..شکر ادا کریں..ایمان میں آگے بڑھیں..اعمال صالحہ میں ترقی کریں..حق
کی دعوت دیں..صبر کی تلقین کریں..جمے رھیں، ڈٹے رہیں..بڑھتے رھیں..چھا جائیں..پا جائیں..لعلكم
تفلحون..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله