مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی سے ”ملاقات“ برحق ہے..یہ ”ملاقات“ موت کی صورت
میں آتی ہے..موت ”برحق“ ہے..اللہ تعالی کی ”زیارت“برحق ہے..یہ زیارت اھل جنت کو ”جنت“
میں ہوگی..”جنت“ برحق ہے..جہنم ”برحق“ ہے.. ”موت“ زندگی کے خاتمے کا نام نہیں..بلکہ
انسان کے سفر کی ایک ”درمیانی منزل“ ہے..فرمایا ”الذی خلق الموت والحیاۃ“..اللہ تعالی
نے موت بھی پیدا فرمائی اور زندگی بھی..معلوم ہوا ”موت“ ایک مستقل ”مخلوق“ ہے..جسطرح
”زندگی“ ایک مستقل ”مخلوق“ ہے..موت کے آنے سے پہلے ”موت“ کی تیاری یہ ”اہل نور“ کی
صفت ہے..یعنی وہ ایمان والے مرد اور عورتیں جن کے سینے میں اللہ تعالی شرح صدر کا نور
عطاء فرماتے ھیں..وہ ”موت“ سے پہلے ”موت“ کی تیاری مکمل کر لیتے ھیں..اللہ تعالی ھمیں
بھی یہ ”نور“ عطاء فرمائیں..دنیا کی ضروریات..اللہ تعالی نے ساری اپنے ذمہ لے لی ھیں..جبکہ
موت کے بعد کی تیاری اللہ تعالی نے اپنے ”بندے“ کے ذمے لگا دی ہے..ھم دنیا کی ضروریات
میں الجھے رھتے ھیں..حالانکہ یہاں کسی کو اس کے مقدر سے زیادہ کچھ نہیں ملتا..جبکہ
موت کے بعد اور آخرت کی تیاری ھمارے ذمہ ہے..اسکی ھمیں فکر ھی نہیں..اللہ تعالی مجھے
یہ فکر عطاء فرما دیں..اللہ تعالی آپ سب کو یہ فکر عطاء فرما دیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله