<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ کریم جل شانہ..شہداء
پشاور کے درجات بلند فرمائیں..اور ان کے غمزدہ خاندانوں کو صبر، سکینہ اور نعم البدل
عطاء فرمائیں..قرآن مجید، مسجد، طالب علم اور پھر تلاوت کی آواز کے دوران بم کا دھماکہ..حیوانوں
سے بدتر انسانوں کا کارنامہ..ظالموں کے لئے تباھی، ذلت اور جہنم کا پروانہ..جبکہ”شہداء“کے
لئے مقام حیات اور خلد بریں کا ٹھکانہ..ادھر ”فرانس“ والے اپنے منحوس فرعون ”صدر“ کی
وجہ سے ”عذاب“ کی گرفت میں ہیں..کرونا نے خوفناک حملہ کر دیا ہے..آج بی بی سی کی بڑی
خبر یہی ہے کہ..فرانس میں روز دسیوں ہزار افراد کرونا کی زد میں آ رھے ھیں..قرآن مجید
نے ”فرعون“ کے حالات اور اثرات کو تفصیل سے بیان فرمایا ہے..کیوں کہ یہ کردار ہر دور
میں آتا ہے اور اپنی ہی قوم کے لئے ھلاکت اور ذلت کا سبب بنتا ھے..بنگلہ دیش کے مسلمانوں
کو سلام..انہوں نے بھرپور احتجاج کیا ہے اور کر رھے ھیں..مگر ”ترکی“ اسوقت عشق مصطفی
صلی اللہ علیہ وسلم میں سب سے آگے چل رہا ہے..اللہ تعالی صدر طیب کو جزائے خیر اور
اپنی خاص نصرت عطاء فرمائیں..وہ واقعی ”طیب“ اور ”رجب“ نکلے ھیں..اللہ تعالی پاکستان
کے اھل ایمان دینی طبقے کو بھی..ھمت اور آزادی عطاء فرمائیں..یہاں نہ حکومت میں کوئی
خیر نظر آرھی ہے نہ اپوزیشن میں..دینی طبقے کو دین سے ھی جڑا رھنا چاھیئے..اسی میں
اس کے لئے خیر ہے..حضرت ابن عربی فرماتے ھیں..عقاب
عقابوں میں اور کبوتر کبوتروں میں ہی اچھا رہتا ھے..کشمیر کے شہداء بے بسی اور بے کسی
کے دور میں اکیلے قربانیاں پیش کر رھے ھیں..ان کی پاکیزہ ارواح کو سلام..مغرب سے جمعہ
شریف اور مقابلہ حسن مرحبا!..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله