<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی کا فضل..اللہ تعالی کا احسان..امت مسلمہ کو بڑی خوشیاں نصیب فرمائیں..1.آج 14 ربیع الاول..یکم نومبر بروز اتوار..دس ہزار غیر ملکی ”عازمین عمرہ“..حرم شریف پہنچ چکے ہیں..حج اور عمرے کا بند اور محدود ہونا بڑی محرومی کا سبب تھا..شکر ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یہ نعمت بحال ہوتی جا رھی ہے..اللهم اني اعوذ بك من زوال نعمتك وتحول عافيتك وفجأۃ نقمتك وجميع سخطك..یااللہ نعمتوں کے ”زوال“ سے بچائیے..اور جو زائل ھوچکیں ان کو خیر کے ساتھ بحال فرما دیجئے..2.برطانیہ پر ”کرونا“ کا شدید حملہ..آج سے ایک ماہ کے لئے سخت لاک ڈاون نافذ..انگریزوں نے ساری دنیا کو ستایا..کرفیو انہی کی ایجاد ہے..اب خود قدرتی کرفیو میں گرفتار ھیں..اللہ تعالی وھاں بسنے والے اھل ایمان اور اھل اسلام کی حفاظت اور راحت کا غیبی بندوبست..کلمہ طیبہ کی برکت سے فرما دیں..3.ایک دن میں زیادہ سے زیادہ ”کرونا“ کیسز کا انڈین ریکارڈ کل امریکہ نے توڑ دیا ہے..انڈیا کو چاھیے کہ اپنا ریکارڈ واپس حاصل کرے یا امریکہ کو..ریل کی پٹڑی پر زیادہ سے زیادہ ”باتھ رومز“ کے مقابلے کا چیلنج دے ڈالے..تاکہ سب کہہ سکیں کہ..انڈیا”اجیم“ ہے..مودی ”رجیم“ ہے..4.اس مہینہ حجازی چاند کے حساب سے پرسوں بروز منگل 17 تاریخ آرہی ہے..حجامہ کا بھرپور فائدہ اٹھا لیں..اور خوشی میں درود و سلام پڑھیں..اللهم صل على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم تسليما..

والسلام

خادم..

لااله الاالله محمد رسول الله