مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ھمیں..یقین اور صبر کی دولت عطاء فرمائیں..ان
دو چیزوں سے ھی دین کی ”امامت“ ملتی ہے..کل 3 نومبر امریکہ میں صدارتی انتخابات ہیں..ساری
دنیا کی نظریں ان ”انتخابات“ پر مرکوز ھیں..فرانسیسی صدر کو پوری دنیا سے پھٹکار پڑ
رھی ہے ”الجزیرہ“ کو انٹرویو دیتے ھوئے اس نے پسپائی کا عندیہ دیا ہے..پاکستان میں
سیاسی ماحول گرم ہے..سیاستدانوں کے دل ابل رہے ہیں..زبانیں پھسل رھی ہیں..ایک ”طوطے“
نے مودی کو ذلیل اور شرمندہ کردیا ہے..آجکل ہر طرف اس طوطے کا چرچا ہے..حجاز میں آج
16 ربیع الاول ہے کل سترہ تاریخ اور منگل کا اجتماع..بیماروں کے لئے خوشخبری کا باعث
ہے..سترہ تاریخ منگل کا ”حجامہ“ خاص تأثیر رکھتا ہے..”عظیم“کہتے ہیں بڑے کو..ہندی بولنے
والے ”عظیم“ کا لفظ درست نہیں بول سکتے..وہ اسے ”اجیم“ بولتے ھیں..”رجیم“کے معنی مردود..
دھتکارا ھوا..پھٹکارہ ہوا..رجم کیاہوا..ملعون..مودی..پاکستان سے عازمین عمرہ کے دو
جہاز ”جدہ“ اتر چکے ھیں..افغانستان کے طالبان مخالف لیڈر انڈیا کے دورے کر رھے ھیں..مگر
انڈیا کچھ ڈرا ڈرا سہما سہما سا لگ رہا ہے..فرانس سے مزید رافیل طیارے انڈیا پہنچنے
والے ھیں..دنیا سن لے کہ انمیں سے اکثر کو خود انڈین پائلٹ اپنے ہاتھوں سے گرائیں گے..ان
شاءاللہ..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله