مکتوب
خادم
السلام
علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ھمیشہ حق، سچ کی توفیق عطاء فرمائیں..کہا جارہا
ہے کہ پاکستان میں بھی” کرونا“ کچھ بڑھ رہا ہے..اللہ تعالی سے” عافیت“ کا سوال ہے..کرونا
سے حفاظت کے روحانی، طبی نسخے پہلے عرض کیے جا چکے ھیں..ان مبارک معمولات کی کرامات
کے کئی قصے بھی الحمد للہ سامنے آئے ھیں..آج یہ عرض ھیکہ..اپنے سر پر حجامہ کروا لیں..سر
پر نہیں کروا سکتے تو دونوں کانوں کے پیچھے گردن پر دونوں طرف کرا لیں..ان شاءاللہ
کرونا سے حفاظت رھے گی..آج تو بڑی خاص تاریخ ہے..حضرات صحابہ کرام اس کا انتظار فرماتے
تھے کہ..سترہ تاریخ کو منگل آئے تو حجامہ کرائیں..آج حجازی سترہ ربیع الاول منگل کا
دن ہے اور بندہ حجامہ کرانے کے بعد یہ گزارش لکھ رہا ہے..حجامہ کے لئے اچھا وقت تو
ظہر کے بعد ہوتا ھے مگر علی الصبح بھی ٹھیک ہے..البتہ جہاں سردی ہے وہ کچھ گرمائش کا
بندوبست کرکے حجامہ کریں..دوسری عرض یہ ھیکہ..دھوپ بڑی نعمت اور بہت عمدہ علاج ہے..صبح
آٹھ بجے سے دس گیارہ بجے تک کی دھوپ..یہ ہزار ڈاکٹروں کا ایک ڈاکٹر ہے..حضرت سیدنا
فاروق اعظم رضی اللہ عنہ جیسے صاحب فراست، ماھر فطرت اس کی تاکید فرمایا کرتے تھے..یہ
دھوپ آپ کے اندر وہ قوت مدافعت مضبوط کرتی ہے..جو کرونا جیسے وائرس کا آسانی سے مقابلہ
کر سکتی ہے..اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو ایمان و عافیت کے ساتھ..اپنے دین پر پورا
پورا عمل کرنے کے لئے بہترین صحت عطاء فرمائیں..
والسلام
خادم..
لااله
الاالله محمد رسول الله