مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی”کلمہ طیبہ“ کو ھمارا ”ایمان“ بنائیں..ھمارا
”یقین“ بنائیں..ھمارا ”ذکر“ بنائیں.. ھمارا دائمی رفیق بنائیں..ھمارا ”نور“ بنائیں..ھمارا
”سرور“ بنائیں..ھمارا ”ورد“ بنائیں..ہمارا ”سکون“ بنائیں..ہماری ”قوت“ بنائیں..ہماری
”ھمت“ بنائیں..ہمارا ”شوق“ بنائیں..ہمارا ”جنون“ بنائیں..آج ھم سب وعدہ کریں..عزم کریں
کہ.. ان شاءاللہ..”کلمہ طیبہ“ کے ورد کا کبھی بھی ناغہ نہیں کریں گے..روز کم ازکم بارہ
سو بار ”لا الہ الا اللہ“..ہر ایک سو کے بعد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ.. ساتھ
درود شریف..اللهم صل على سيدنا محمد وعلى آل سيدنا محمد وبارك وصل وسلم عليه..یا کوئی
بھی درود شریف..خود سوچیں کہ..ایمان کا سب سے اونچا شعبہ..لا الہ الا اللہ ہے..پھر
اس کا ناغہ کیوں؟ کیا اس سے اونچی کوئی منزل مل گئی ہے؟ یہ ہو ہی نہیں سکتا..خود سوچیں..سب
سے افضل ذکر..”لا الہ الا اللہ“..پھر ”ناغہ کیوں“؟ غفلت کیوں؟ کیا اس سے افضل کوئی
چیز مل گئی ہے؟..کہاں سے ملے گی..جب ہے ھی نہیں..آج سے اپنی زندگی کو..”کلمہ طیبہ“
کے ساتھ ایک نیا تعلق دیں.. بہت پیار،احترام اور قدر والا تعلق..مضبوط، مربوط اور مستقل
تعلق..روز توجہ سے ورد کرنا ہے..احترام، اھتمام اور دل لگا کر..اور اس کلمہ کو سمجھنا
ہے..اور سمجھتے رھنا ہے..اس کلمہ کو آگے پہنچانا ہے..آگے چلانا ہے..اور کبھی اس سے
غافل نہیں ھونا..اور اس کلمہ کی سربلندی کے لئے..جان، مال اور زبان سے محنت کرنی ہے..
أمر ت ان اقاتل الناس حتى يقولوا لا اله الا الله..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله