مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی نے ”نماز“ میں بڑی خیر رکھی ہے..بلکہ ہر خیر رکھی ہے..آپ نے ”نہرکوثر“ کا نام سنا ھوگا؟آپ نے ”حوض کوثر“ کا نام پڑھا ھوگا..”نہرکوثر“ جنت میں ہے..”حوض کوثر“ میدان حشر میں ھوگا..اللہ تعالی نے حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کو..نہر کوثر کا بھی مالک بنایا ہے اور حوض کوثر کا بھی..دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ لذیذ میٹھا پانی..ایسا ”پانی“ جسے نہ اس دنیا میں سوچا جا سکتا ہے..نہ سمجھا جاسکتا ہے..اللہ تعالی ھم سب کو نصیب فرمائیں..دنیا میں ”کوثر“ کے پانی اور انوارات کا عکس ”نماز“ میں موجود ہے..نور ہی نور، مٹھاس ہی مٹھاس اور آنکھوں کی ٹھنڈک، دل کا سرور اور سیرابی..نماز عظیم نعمت ہے..مگر ھم اس سے دور ھیں، یا محروم ھیں..کئی لوگ تو پوری ادا کرتے نہیں..کئی صرف ٹرخاتے ھیں..اور کئی بے جان، بے سرور نماز ادا کرتے ھیں..ھم نے معراج یعنی بلندی کے تحفے کی قدر نہیں کی..اس لئے پستیوں میں گرتے جارھے ھیں..ھم جب نمازی بھی تھے اور غازی بھی تھے تو دنیا ھمارے قدموں میں تھی..مگر جب ھم نہ نمازی رھے نہ غازی رھے تو..غلامیوں، ذلتوں، گناھوں اور محتاجیوں میں ڈوب گئے..کلمہ طیبہ کے بعد ”نماز“ سے اپنی یاری پکی کریں..پوری نماز کا ترجمہ سیکھیں..احکام سیکھیں..نماز میں اللہ تعالی سے باتیں کریں..اور اللہ تعالی کی مدد حاصل کریں..مرد حضرات ہر نماز باجماعت..اور خواتین ہر نماز اول وقت میں..آج ہی سے عمل کی پکی ترتیب ان شاءاللہ..

والسلام

خادم..

لااله الاالله محمد رسول الله