مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی جسے چاھتے ہیں ”عزت“ عطاء فرماتے ھیں..اور جسے چاھتے ھیں ”ذلت“ دیتے ھیں..امریکا اور دنیا کے حالات ایسے نہیں ھیں کہ کسی نئے”صدر“ کے آنے یا جیتنے پر ”خوشی“ منائی جا سکے..مگر کسی کے جانے پر ”شکر“ اور خوشی کا موقع ضرور مل جاتا ہے..”ٹرمپ“ کا شکست کھانا اکثر مسلمانوں کے لئے..خوشی کا باعث ہے..اللہ تعالی کسی مسلمان کی کوئی ”دعاء“ قبول فرمائیں تو..اس کا دل بہت خوش ھوتا ہے..اس احساس میں نہیں کہ وہ کوئی بزرگ ہے..بلکہ اس احساس سے کہ..اللہ تعالی نے فضل فرمایا..دعاء قبول فرما کر احسان فرمایا..ورنہ کہاں ہم اور کہاں وہ..لا اله الا هو..لا اله الا هو..ٹرمپ کی مودی سے یاری اسے لے ڈوبی..ویسے تو اس نے خود امریکہ کو بھی بہت ڈبویا..اب بھی بعید نہیں کہ وہ..سپریم کورٹ یا کسی اور ذریعے سے واپس آجائے..مگر فی الحال بظاھر دنیا کی جان اس سے چھوٹ چکی ہے..مسلمانوں کو تو جو کچھ ملے گا..اللہ تعالی کی طرف سے ان کے اعمال کے مطابق ملے گا..وہ دین پر آئیں گے اور صالح بنیں گے تو زمین کے مالک بن جائیں گے..کوئی دجال ان کو نہیں روک سکے گا اس لئے ھم ”تزکیہ“ کی فکر کریں..پاک دل، پاک نفس، پاک نیت، پاک اعمال اور پاک مال..اور اپنی اجتماعی ذمہ داریوں کو محسوس کرکے ان کے ادا کرنے کی کوشش کریں..یہ چونکہ مشکل ہے تو صبر اور نماز کے ذریعے اللہ تعالی کی مدد حاصل کریں..ایک مسئلہ یاد رکھیں..موبائل فون پر ایزی پیسہ اکاؤنٹ نہ کھلوائیں..یہ ”سودی چکر“ اور بہت خطرناک گناھوں کا مجموعہ ہے..

والسلام

خادم..

لااله الاالله محمد رسول الله