<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی تمام..مرحوم مسلمانوں کی مغفرت فرمائیں..”سلام علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم“ پر دس مکتوبات الحمدللہ مکمل ھوئے..وہ دو قسطوں میں لکھ کر اکٹھے بھیج دیئے تھے..چنانچہ وھی چلتے رہے..چونکہ موضوع اھم اور مفید تھا تو ان کو..تازہ واقعات کی وجہ سے درمیان میں روکنا مناسب معلوم نہ ہوا..تازہ حالات میں سب سے اھم واقعہ..”علامہ خادم حسین رضوی صاحب" کا سانحہ ارتحال ہے..امت کے اجتماعی اور متفقہ موضوعات پر انہوں نے..محنت کی..ختم نبوت، ناموس رسالت، ناموس اھل بیت اور ناموس صحابہ کرام پر انہوں نے امت مسلمہ کی ترجمانی کی..اللہ تعالی ان کو جزائے خیر اور اپنی مغفرت و اکرام کا مقام نصیب فرمائیں..افسوس اور دکھ کا مقام ہے کہ..مسلمانوں کے ملکوں میں مسلمانوں کو اپنے ان مقدس عقائد کی حفاظت کے لئے جنگ لڑنی پر رھی ہے..اسلامی ملکوں میں جھاد جیسے محکم، قطعی اور لازمی فریضے کو ”دھشت گردی“ کہا جا رہا ہے..اور اس فریضے کے نام لیواؤں کو ستایا جاتا ہے..زمین بہت تیزی سے اپنا رنگ بدل رھی ہے..حالات ھمیشہ ایک جیسے نہیں رھتے..ایمان اور ایمانی غیرت سے سرشار مسلمانوں کے دکھ درد بھی جلد ختم ھوجائیں گے ان شاءاللہ..دیکھنا یہ ہے کہ آج کون اپنے نامۂ اعمال میں..کیا کیا لکھوا رہا ہے؟..ان کو بھی سلام جن کے جنازے کو لاکھوں اھل محبت نے اٹھایا..اور ان کو قلبی سلام جن کے جنازوں پر سوائے اللہ تعالی کے فرشتوں کے اور کوئی حاضر نہیں تھا..اور انہیں دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر گھسیٹا جا رہا تھا..جب ”میزان“ لگے گی تو..یہ عمل کتنا بھاری ھوگا..

والسلام

خادم..

لااله الاالله محمد رسول الله