مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالیٰ نے ”مسلمانوں“ کو اپنی تمام مخلوق میں ”اشرف“ بنایا ہے..سب سے زیادہ عزت والے، بلند مقام والے..اور انہیں اجازت دی ہے کہ وہ روزانہ ”پانچ وقت“ بغیر کسی روک ٹوک کے..دربار شہنشاھی..یعنی اللہ تعالی کے دربار میں حاضر ہوسکتے ھیں..یقیناً یہ اھل ایمان کے لئے..اھل اسلام کے لئے بہت عظیم سعادت ہے..جو اس سعادت سے فیض پاتا ہے اور روزانہ پانچ وقت ادب و احترام، شوق و اھتمام اور توجہ سے حاضر ھوتا ہے وہ کامیاب ہے، خوش نصیب ہے..مگر جو اس سعادت سے محروم رھتے ھیں..اسمیں سستی اور غفلت کرتے ہیں..وہ ناکام و نامراد ھو جاتے ھیں..اے مسلمانو! پانچ وقت کی فرض نماز..عظیم نعمت ہے..ھماری سعادت ہے..ھماری عزت ہے..ھمارا سکون ہےاور ھمارا وظیفہ ہے..نماز مضبوط کریں..نماز کی حفاظت کریں..

والسلام

خادم..

لااله الاالله محمد رسول الله