مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی کی”رضا“ کے لئے عزم کریں..وعدہ کریں کہ..پوری ”نماز“ کا مکمل ترجمہ سیکھنا ہے..اللہ، اللہ..کتنا مزہ آئے گا..کتنا اچھا لگے گا جب ھمیں معلوم ھوگا کہ ھم اللہ تعالی سے کیا عرض کر رھے ھیں..یہ کیسی محبت ہے اور کیسی غلامی؟ کہ نماز کے تمام الفاظ کا ترجمہ تک معلوم نہیں..لوگوں نے”رب“ کی تلاش میں کیسی کیسی قربانیاں دیں..بادشاھتیں چھوڑیں کہ..اللہ تعالی سے باتیں کر سکیں..اللہ تعالی کو پا سکیں..اللہ تعالی کا قرب حاصل کر سکیں..ھمیں کچھ چھوڑے بغیر یہ سب کچھ”نماز“ میں مل سکتا ہے..نماز میں ھم بولتے ھیں وہ جواب دیتے ھیں..ھمیں معلوم تو ہو کہ ھم کیا بول رھے ھیں..ھمت کریں، دیر نہ لگائیں..اور وہ جن کو ترجمہ آتا ہے وہ عزم کریں کہ..نماز کا ہر لفظ یوں ادا کریں گے کہ انہیں معلوم ھوگا کہ ھم نے کیا کہا؟..کوئی لفظ، کوئی جملہ بےخیالی میں ادا نہیں کریں گے..”اللہ اکبر“ سے لیکر”السلام علیکم ورحمۃ اللہ“ تک..ہر چیز شعور اور توجہ سے پڑھیں گے..پوری سورہ فاتحہ..سمجھ سمجھ کر..سبحان اللہ..ہر جملے میں بلندیوں کا پر لطف سفر ہے..ہر تسبیح، ہر تکبیر میں الگ نور ہے..الگ سرور ہے..عزم کریں..ھمت کریں..وقت جا رہا ہے..بے جان نمازیں لیکر کس طرح اللہ تعالی کے حضور پیش ھوں گے؟..جب نماز کے لئے سارے کام چھوڑ دیئے تو..اب سوچنا بھی چھوڑ دیں..دل اور دماغ کو بتائیں کہ..میں نے سارے کام چھوڑ دیئے..عظیم دربار میں آگیا..اب تم بھی..ادھر ادھر سوچنا بس کرو..کچھ نور کے غوطے لگاؤ تاکہ دلوں کی سیاھی اور سختی دور ھو..رب سے باتیں کرو تاکہ معلوم ھو کہ..محبت کیا ہے؟ مناجات کیا ہے؟..

والسلام

خادم..

لااله الاالله محمد رسول الله