مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی کا فرمان گرامی ہے..وَذَكِّرْ فَإِنَّ ٱلذِّكْرَىٰ تَنفَعُ ٱلْمُؤْمِنِينَ (الذاریات55) ”اور نصیحت کیجئے بے شک نصیحت ایمان والوں کو فائدہ پہنچاتی ہے“..”ذکریٰ“ کہتے ھیں..یاد دھانی کو..”تذکرہ“ کے معنی بھی یاد دھانی..یعنی بھولی ہوئی بات یاد دلانا..ہر انسان کی ”فطرت“ میں ”خیر“ اور نیکی چھپی ہوئی ہوتی ہے..وعظ، نصیحت اور یاد دھانی سے وہ ابھر آتی ہے..دوسرا مطلب یہ ھیکہ انسان بھولنے کا عادی ہے..اس کو قرآن مجید کے ذریعہ بار بار یاد دھانی کراتے رھیں تو یہ سیدھا رھتا ہے..نیک سے نیک آدمی، اچھے سے اچھا آدمی بھی..بار بار نصیحت اور یاد دھانی کا محتاج ھوتا ہے..قرآن مجید نے ”تذکرہ“ کے موضوع کو بار بار سمجھایا ہے..آئیے خود کو اور دوسرے مسلمانوں کو یاد دھانی کرانے کے لئے چالیس دن ”تذکرہ“ کی محنت کرتے ھیں..تاکہ سوئے ھوئے جاگ جائیں..بھاگے ھوئے لوٹ آئیں..کمزور پڑنے والے قوت پائیں..جن کا ایمان ”خزاں“ کا شکار ہے ان کو ”بہار“ نصیب ھو..اور جو مضبوط ہیں وہ مزید مضبوط ھوجائیں..اور یوں ایمان و عمل، ھمت و عزیمت اور امید و کامیابی کے ”قافلے“ میں زیادہ سے زیادہ مسلمان شامل ھو جائیں..آج ربیع الثانی کی 17 تاریخ ہے..یعنی حجامہ کی پہلی مسنون تاریخ..اور پھر مغرب سے خوشبودار رات اور روشن دن مقابلہ حسن مرحبا!..

والسلام

خادم..

لااله الاالله محمد رسول الله