مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالیٰ سے ”جمعہ مبارک“ کی برکات کا سؤال ہے..• آج کون خوش نصیب مسلمان ”جام عفو“ پئے گا؟..اس ”جام“ کا مطلب ہے..اللہ تعالیٰ کی رضاء کے لئے سارے مسلمانوں کو ”معاف“ کر دینا..دل سے سچا سچا ”معاف“ کر دینا..جنہوں نے آپ کی غیبت کی، حق تلفی کی..آپ کو ایذاء یا تکلیف پہنچائی..ان سب کو اللہ تعالیٰ کی رضاء کے لئے معاف کر دینا..یا اللہ میں نے آپ کی رضاء کے لئے ان سب کو معاف کر دیا..آپ انہیں معاف فرما دیں..سعادت کا یہ جام خوش نصیب ھی پیتے ھیں..اللہ تعالی مجھے اور آپ کو نصیب فرمائے..• آج کون خوش نصیب..ان مسلمانوں کے لئے دعاء، ایصال ثواب اور استغفار کرے گا..جنہیں اس نے کبھی کوئی تکلیف پہنچائی..انکی غیبت کی، حق تلفی کی..انکو ایذاء یا تکلیف پہنچائی..اس پر اللہ تعالیٰ سے استغفار اور ان تمام افراد کے لئے دعاء، ایصال ثواب اور استغفار..بلند درجات کی دعاء..• آج کون خوش نصیب..حسد سے توبہ کرے گا..اور ان سب مسلمانوں کے لئے ہر ترقی کی دعاء کرے گا، جن سے اس نے حسد کیا..• آج کون خوش نصیب مسلمان..بدگمانی سے توبہ کرے گا..اور جن سے بدگمانی کی ان کے لئے دعاء کرے گا؟..آہ! آخرت کا سفر بہت اونچا ہے..ھم جتنے ھلکے ھوں گے اتنی آسانی سے یہ سفر طئے کر سکیں گے..دل کو اللہ تعالی سے لگائیں..مرنے سے پہلے مرنے کی تیاری کی فکر کریں..اور اس کے لئے اللہ تعالی سے توفیق مانگیں..اللہ تعالی ھم سب کا ”جمعہ“ بہترین بنائیں..صلوٰۃ و سلام کی مقبول کثرت نصیب فرمائیں..

والسلام

خادم..

لااله الاالله محمد رسول الله