مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی کا شکر ”شعبان“ پر..اللہ تعالی کا شکر ”رمضان“ کے ”انتظار“ پر..”رمضان“ کے ”اشتیاق“ پر الحمدللہ رب العالمین شعبان میں اس کلمہ کی کثرت فرمائیں..اسے چوتھا کلمہ بھی کہتے ہیں..لا اله الا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير..یہ کلمہ دل کا علاج ہے..دل کی طاقت ہے..زمین و آسمان سے زیادہ بھاری ہے..غفلت کا توڑ ہے..استقامت کا نسخہ ہے..جادو کا مکمل علاج ہے..شفاء کا نسخہ ہے..اور نور کا خزانہ ہے..یہ مبارک کلمہ..تمام انبیاء علیھم السلام کا وظیفہ رہا ہے..جو اس کلمے تک پہنچ جاتے ہیں اور اسے پا لیتے ھیں ان کو ”مروجہ عملیات“ کی کوئی حاجت نہیں رھتی..روز کم از کم سو بار اھتمام کریں اور فجر و مغرب کے بعد دس دس بار ”وله الحمد“ کے بعد..”يحیی ويميت“ کے اضافے کے ساتھ پابندی سے پڑھا کریں..اور اس کا خاص اھتمام اس وقت کریں جب آپ بازار یا مارکیٹ میں ہوں..اس وقت” وله الحمد“ کے بعد ”يحیی ويميت وهو حي لا يموت بيده الخير“ کا اضافہ کر لیا کریں..تب یہ کلمہ لاکھوں کروڑوں نیکیوں سے میزان کو بھاری فرما دے گا..بس جن کا ”شعبان“ کمزور جا رہا ہے وہ اس کلمہ کی طاقت سے..اپنے ”شعبان“ کو ”پرنور“ اور بابرکت بنا لیں..آخر میں دعاء ہے اللهم بارك لنا في شعبان وبلغنا رمضان..

والسلام

خادم..

لااله الاالله محمد رسول الله