مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالیٰ کا ”شکر“ ایمان پر..اسلام پر..اللہ تعالی کا
شکر دین پر، قرآن پر..اللہ تعالی کا شکر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت، تعلق
اور محبت پر..اللہ تعالی کا شکر کہ انہوں نے ھمیں بنایا، پیدا فرمایا..اللہ تعالی کا
شکر کہ ھمیں سکھایا..اٹھایا اور چلایا..اللہ تعالی کا شکر ”رزق “ پر..بھیک مانگے بغیر
روٹی پانی عطاء فرمانے پر..آنکھوں سے دیکھنے اور زبان سے بولنے پر..اللہ تعالی کا شکر
نماز، روزے، حج، زکوٰۃ اور جھاد پر..وضو، غسل، طہارت اور مسواک پر..اللہ تعالی کا شکر
داڑھی کی نعمت پر، سنت کے احسان پر..اللہ تعالی کا شکر کعبہ شریف، روضہ اطہر، مسجد
الحرام، مسجد نبوی، مسجد اقصیٰ پر..مسجد سبحان اللہ پر، روئے زمین کی ہر مسجد پر..اللہ
تعالی کا شکر کہ پورے قرآن پر ایمان اور اطمینان نصیب فرمایا..ہر آیت پر الحمدللہ یقین..ہر
حکم پر الحمدللہ شرح صدر..نہ کسی آیت سے فرار..نہ کسی آیت كا انکار..نہ کسی آیت کی
ناجائز تاؤیل..الحمدللہ ،الحمدللہ، الحمدللہ..یہ عظیم نعمت اللہ تعالی کے فضل کے بغیر
ناممکن ہے..پھر قرآن مجید پر جتنا عمل نصیب فرمایا اس پر دوبارہ شکر..اور جہاں عمل
میں کوتاہی ہے..اس پر توبہ استغفار..اللہ تعالی کا شکر ”لاالہ الا اللہ“پر..اللہ تعالی
کا شکر ”محمد رسول اللہ“پر..اللہ تعالی کا بے حد شکر ”لااله الاالله محمد رسول الله“پر..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله