مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی سے ”اچھے حالات“ کی امید رکھنا..افضل عبادت ہے..
یہ حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان گرامی ہے..أَفْضَلُ
الْعِبَادَةِ إِنْتِظَارُالْفَرَجِ..یعنی سب سے افضل عبادت یہ
ہے کہ..انسان اپنے برے اور مشکل حالات کے درست ھونے کی امید رکھے..کوئی مظلوم ہو یا
مقروض..کوئی بیمار ہو یا محتاج..کوئی فقیر ہو یا اسیر..کوئی غم میں ہو یا پریشانی میں..وہ
ہرگز ہرگز اللہ تعالی سے مایوس نہ ہو..بلکہ اس امید میں رہے کہ یہ مشکل ضرور ختم ہوگی..اچھے
حالات ضرور آئیں گے..پس ایک مسلمان کا اس کیفیت میں آنا..یہ اس کے لئے بہت بڑی عبادت
ہے..کیونکہ اس نے اللہ تعالی سے ”حسن ظن“ رکھا..اللہ تعالیٰ سے امید رکھی..اللہ تعالی
پر توکل کیا..اور وہ مایوسی کے کبیرہ کفریہ گناہ سے بچا..چنانچہ اس کی یہ فکر، یہ سوچ
عبادت بن گئی..اور یہ عبادت اس کی طرف سے مسلسل ادا ہو رہی ہے..اب اگر اس کے مشکل حالات
ختم ہوگئے تب بھی وہ فائدے میں رہا..اور اگر اسے اسی حالت میں موت آگئی تو وہ افضل
ترین عبادت کی حالت میں مرا..ایمان و جھاد کے علمبردارو..بے شک آپ پر بہت ظلم ہورہاہے..حکمران
صرف غیروں کو خوش کرنے کے لئے آپ کو ستا رہے ھیں..مگر یہ کالی رات ہمیشہ نہیں رہے گی..کہہ
دو کہ یا اللہ ھمیں آپ پر یقین ہے اور ہم آپ کی طرف سے رحمت، نصرت اور اچھے حالات کا
انتظار کر رہے ہیں..یااللہ ہم مایوس نہیں ھیں..بےشک آپ رحمان ہیں،رحیم ہیں..اور ہر
چیز پر قادر ہیں..
والسلام
خادم..
لااله
الاالله محمد رسول الله