<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی ھم سب کی ”نفاق“ سے ”حفاظت“ فرمائیں..”منافق“ ہروقت آئندہ آنے والی مصیبتوں اور آفتوں سے ڈرتا رھتا ہے..اسکی نظر چونکہ اللہ تعالی پر نہیں ھوتی..اللہ تعالی کی قدرت پر نہیں ھوتی تو وہ..غیر اللہ سے ڈرتا ہے..کافروں سے ڈرتا ہے..ہر طاقتور سے ڈرتا ہے..اسے ہر وقت یہی کھٹکا لگا رھتا ہے کہ فلاں مصیبت نہ آجائے..چنانچہ وہ اس سے بچنے کے لئے طرح طرح کی غلطیاں کرتا ہے..گناہ کرتا ہے..دین سے دور ھو جاتا ہے..دین کا کام چھوڑ دیتا ہے..کافروں کے سامنے جھکتا ہے..رشوت دے دے کر جیتا ہے..اور اتنی بےعزتی، بے غیرتی اور بربادی کے باوجود خود کو ”عقلمند“ سمجھتا ہے کہ..میں حالات کے مطابق چل رہا ہوں..استغفراللہ، استغفراللہ، استغفراللہ..آج یہ مرض امت پر عمومی عذاب کی طرح مسلط ہے..ہر کوئی آگے کے برے حالات سے ڈر کر اپنا حال خراب کر رہا ہے..ہر کوئی دوسروں کو کافروں سے ڈرا رہا ہے..اور کافروں کی طاقت اور سازش کو بڑھا چڑھا کر سنا رہا ہے..ہر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ بس آج جو طاقتور ھیں وہ ھمیشہ اسی طرح رھیں گے..چنانچہ ان چوھوں، مینڈکوں اور کتوں کی غلامی اختیار کر لو..خوف کی اسی وبا نے آج عظیم امت مسلمہ کو کمزور اور غلام بنا دیا ہے..اور وہ

وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا اللّٰه

..کو بھول گئے ھیں کہ..مؤمن اللہ تعالی کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا..تب اللہ تعالی اسے اپنے گھر یعنی مسجد کو آباد کرنے والا بناتے ھیں..دین کو قائم کرنے والا بناتے ھیں..مسلمانو! اللہ تعالی کو مانو..اللہ تعالی کو جانو اور اللہ تعالی سے ھمیشہ خیر اور رحمت کے امیدوار اور منتظر رھو.. مؤمن کی یہی شان ہے..وہ مرنے سے پہلے نہیں مرتا..اور وہ اللہ تعالی سے ھمیشہ اچھا گمان یعنی ”حسن ظن“ رکھتا ہے..

والسلام

خادم..

          لااله الاالله محمد رسول الله