<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی کا ”فضل“ جن پر خوب خوب برسا..اور وہ ”آسمانِ سعادت“ کے ”ستارے“ بن گئے..روشن مینار بن گئے..

شہداءِ غزوہ بدر رضی اللہ تعالی عنھم وارضاھم..

آج ھم ان کے ”اسمائے گرامی“ لکھنے اور پڑھنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں..

(1) حضرت عبیدہ بن الحارث رضی اللہ عنہ..(2) حضرت عمیر بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ..

(3) حضرت ذوالشمالین رضی اللہ عنہ..(4) حضرت عاقل بن البکیر رضی اللہ عنہ..

(5) حضرت مھجع مولی سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنھما..(6) حضرت صفوان رضی اللہ عنہ..

(7) حضرت سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ..(8) حضرت مبشر بن عبد المنذر رضی اللہ عنہ..

(9) حضرت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہ..(10) حضرت یزید بن الحارث رضی اللہ عنہ..

(11) حضرت عمیر بن الحمام رضی اللہ عنہ..(12) حضرت رافع بن المعلی رضی اللہ عنہ..

(13) حضرت حارثہ بن سراقہ رضی اللہ عنہ..(14) حضرت عوف بن الحارث رضی اللہ عنہ..

سبحان اللہ..نام لکھتے ھوئے دل کی دھڑکن تیز ہوگئی..محبت سے پڑھیں..ان کے لئے دعاء کی سعادت حاصل کریں..ان کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کریں..اگلی چودہ مساجد اللہ تعالی کی رضاء کے لئے..ان چودہ مبارک ھستیوں کے نام پر ان شاءاللہ..ان شاءاللہ..

والسلام

خادم..

          لااله الاالله محمد رسول الله