<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالیٰ ”خسارے“ سے بچائیں..آمین..رمضان المبارک کے سترہ دن گزر گئے..معلوم نہیں زندگی کے کتنے ”رمضان المبارک“ گزر گئے..کتنے باقی ہیں..یا یہ آخری ہے؟..سب علم اللہ تعالی کے پاس ہے..کچھ دیر بیٹھ کر..اپنے معمولات، اوقات اور ترتیب کا جائزہ ھو جائے..روزے کی حالت میں جھوٹ، غیبت اور چغل خوری سے پکی دوری کی ترتیب بن جائے..رمضان کا ہر لمحہ رمضان ہے..ہر لمحے کے لئے نیکی کا کوئی نصاب تجویز ھو جائے..تلاوت میں جو کمی رھی اسے پورا کرنے کی محنت ھو جائے..کھانا کھلانے کا نظام بن جائے روز کچھ لقمے غریبوں اور نیک لوگوں کے منہ تک پہنچ جائیں..انفاق فی سبیل اللہ میں بھی ترقی کا نظام بن جائے..جسمانی بدنی کمزوری آچکی ہے تو پھر لمبی لمبی دعاء، کلمہ طیبہ، استغفار، درود شریف اور تنہائی کا فیض اٹھایا جائے..اھل حقوق کے لئے کچھ ایصال ثواب ہو جائے..اور اھل اسلام کو معاف کر دیں..اعتکاف کے بارے میں بھی سوچیں اور دعاء کریں..اور اپنے اوقات کو ناپ تول کر گزاریں..اللہ تعالی ہر ”خسارے“ سے ھماری حفاظت فرمائیں..

والسلام

خادم..

          لا اله الا الله محمد رسول الله