مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی کے ”کلمات“ میں بہت طاقت ہے..اللہ تعالی کے ”اسماء الحسنیٰ“ میں نور ہی نور ہے..وہ مسلمان جو کمزور دل ہیں..وھم اور وسوسے کا شکار ہیں..وہ مسلمان جن کی جان بیماریاں چھوڑتی ہی نہیں..وہ مسلمان جو ہر وقت پریشان رھتے ھیں..وہ چوتھے کلمے کا ورد کریں..

لَا إِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهٗ لَهُ الُملْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰى کُّلِ شَیئٍ قَدِيْرُٗ

..روزانہ صبح و شام سو سو بار اس کے بعد سو بار یہ دعاء پڑھ لیا کریں..

اَللّٰهُمَّ إِنِّیْ أَسْئَلُكَ الصِّحَّةَ وَالْعَافِيَةَ وَحُسْنَ الْخُلُقِ

..یاد رکھیں یہ وظیفہ روحانیت کے بڑے رازوں میں سے ایک راز ہے..ھمت کرکے اسکی پابندی کریں..کوشش ہوگی کہ چوتھے کلمہ کے فضائل والی احادیث مبارکہ ”مکتوب“ میں آجائیں ویسے اس پر پہلے ایک پورا مضمون لکھا جا چکا ہے..وہ مسلمان جو کسی ایسے گناہ میں مبتلا ھیں کہ وہ ان سے چھوٹتا ہی نہیں وہ روز سات سو بار اللہ تعالی کا اسم مبارک ”یَا بَرُّ“ پابندی سے پڑھیں..یا روز دس بار یہ اسماء الحسنی پڑھ لیا کریں..

یَا بَرُّ یَا تَوَّابُ یَا وَھَّابُ

..گزارش ہے کہ درود شریف کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بناتے رہیں..ڈاک کا سلسلہ پندرہ شوال تک بند رھے گا..البتہ مختصر پیغام بھیجنے کی سہولت جاری رہے گی ان شاء اللہ تعالی..

والسلام

خادم..

          لااله الاالله محمد رسول الله