مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی ہی ہر ”خیر“ کو لانے پر ”قادر“ اللہ تعالی ہی ہر ”شر“ سے بچانے پر ”قادر“..وھی ھمارے لئے کافی..انہیں پر ھمارا توکل..

حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ عَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْنَا

بخاری شریف میں ہے کہ حضرت سیدنا ابراھیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کو جب آگ میں ڈالا گیا تو انہوں نے کہا..

حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ

اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جب غزوہ اُحد کے بعد کفار کے دوبارہ حملے کا بتایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا..

حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ

حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ”مؤمنہ“ باندی کا قصہ ارشاد فرمایا کہ اس پر بدکاری کی جھوٹی تہمت لگی تو اس نے کہا..

حَسْبِیَ اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار صحابہ کرام کو قیامت کے قرب اور ھولناکی کا بتایا تو سب پر خشیت طاری ہو گئی پوچھنے لگے ھم کیا پڑھیں فرمایا کہو..

حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ عَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْنَا

معلوم ھوا کہ دنیا کی آگ ہو یا دشمن..یہاں کے مصائب ہوں یا تہمتیں..آخرت کی فکر ہو یا تیاری..ان سب کے لئے اللہ تعالی کی مدد اور رحمت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے..

حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ عَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْنَا

مغرب سے ”مقابلہ حسن“ جمعہ شریف مرحبا! مقابلہ حسن کو کمزور نہ پڑنے دیں عظیم نعمت ہے، بہت عظیم..

والسلام

خادم..

          لااله الاالله محمد رسول الله