<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ اکبر..

”غزہ“ کے نام ایک اور فتح..

اللہ اکبر..

”غزہ“ مسکرا رہا ہے..وہاں تکبیر کے نعرے بلند ہو رہے ہیں..مساجد کے لاؤڈ اسپیکر ”عید الاضحی“ جیسی تکبیرات اٹھا رہے ہیں..قربانی کے بعد کی عید..فتح کی عید..مکانات اور عمارتیں زمین بوس..جبکہ ”جذبے“ فلک بوس..

اللہ اکبر..

دو سو سے زائد تازہ قبریں..مگر کبھی نہ مرنے والا ”ایمان“..کبھی نہ دفن ہونے والی غیرت..کبھی بوسیدہ نہ ہونے والی سرفرازی..

اللہ اکبر..

”غزہ“ دس دن میں چار ہزار حملے سہہ گیا..مگر نہ جھکا..کاش مسلمان آنکھیں کھولیں کہ کس طرح ایک آدھ جھوٹے سچے حملے کے ڈر سے گھٹنوں پر آجاتے ہیں..دنیا کے جدید ترین کارخانوں میں تیار ہونے والے..خوفناک سمارٹ میزائل..غزہ کے سر کو نہ جھکا سکے..

اللہ اکبر..

غزہ کے شھید شہزادو..اور شھید شہزادیو!..

تمہارے ایمان کو سلام..تم نے امت مسلمہ کی لاج رکھ لی..غزہ کی ماؤں کو سلام..غزہ کے بیٹے بیٹیوں کو سلام..وہ دیکھو! یہودی پاگل کتے کی طرح کراہ رہا ہے..وہ ویسے بھی ”مٹھی بھر“  تھے اب بارہ اور کم ہوگئے..اور وہ الگ جو چپکے سے مرگئے..اور وہ الگ جو خوف، غم اور غصے میں جل بھن رہے ہیں..مر رہے ہیں..

اللہ اکبر..

رمضان میں جو جنگ شروع ہوتی ہے..جو ”جہاد“ اٹھتا ہے اس میں غزوہ بدر اور فتح مکہ کی خوشبو شامل ہو جاتی ہے..الحمدللہ اس بار بھی ایسا ہی ہوا..اللہ تعالی اسلام کے شیروں کو سلامت رکھیں..کیا خوب میدان سجایا..

اللہ اکبر..

ہاں بے شک..جو مسلمان بھی میدان میں ڈٹ جاتا ہے..جان مال قربان کرنے پر آجاتا ہے..کفار کے سامنے پیٹھ نہ پھیرنے کا عزم کر لیتا ہے..اس کے ساتھ اللہ تعالی کی مدد آجاتی ہے..اس کو ”مولیٰ“ کی ”ولایت“ مل جاتی ہے..

وہ دیکھو! زخمی غزہ ”مسکرا“ رہا ہے اور شرمندہ اسرائیل..”کراہ“ رہا ہے..

والسلام

خادم..

          لااله الاالله محمد رسول الله