<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ایمان و اوقات میں برکت عطاء فرمائیں..آج 30
شوال ہے..مغرب سے نیا ہجری قمری مہینہ ”ذوالقعدہ“شروع ہوگا..چاند رات کے اعمال کی یاددہانی
ہے اور مزید تین کاموں کی..1.حج کی تیاری ،فکر، دعاء اور خدمت شروع کر دیں.. اسکی ترتیب
ان شاءاللہ اگلے مکتوب میں..2.کسی کو کوئی ویڈیو، پوسٹ شیئر کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں
کہ آپ کو اس کا حساب دینا ہوگا..اس لئے تصاویر، فضول لطیفے، گمراہ کن باتیں..دکھ اور
غم والے جملے بھیج کر مسلمانوں کا وقت اور اپنا نامہ اعمال برباد نہ کریں..3. مرنے
کے بعد کوئی روح اس دنیا میں دوبارہ جنم نہیں لیتی.. دوبارہ جنم کا عقیدہ مشرکوں اور
کفّار کا ہے..بعض لوگ اس بارے گمراہی پھیلا رہے ہیں..اپنے ایمان کی حفاظت کریں..
والسلام
خادم..
لااله
الاالله محمد رسول الله