<مکتوب خادم>
مساجد، مقابلہ راہ صحابہ رضی اللہ عنہم
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالی نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے ”صحابہ کرام“ کو اپنی ”رضا“ والا اونچا مقام عطاء فرمایا ہے..
”رضی اللہ عنہم“
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو..حضرات صحابہ کرام کی ”اقتداء“ کا حکم فرمایا ہے..اور امت کی صرف اسی جماعت کو ”برحق“ اور ”جنتی“ قرار دیا ہے..جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام کے راستے اور طریقے پر ہو..
”ما انا علیہ و اصحابی“
حضرات صحابہ کرام..رضی اللہ عنہم..”مساجد اللہ“ سے بہت محبت فرماتے تھے..انہوں نے ”روئے زمین“ کو ”مساجد“ سے بھر دیا..آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال مبارک کے بعد تیس سال کے اندر اندر..حضرات صحابہ کرام نے شام، مصر، ایران، عراق سے لے کر خراسان تک..ہند اور سندھ سے لے کر چین تک..اور افریقہ سے لے کر یورپ تک ہرجگہ ”مساجد“ تعمیر فرمائیں..اور انہیں آباد فرمایا..
دراصل ”مسجد“ ایمان کا مرکز.. اسلام کی نشانی..زمین کا عرش سے رابطہ..اور مسلمانوں کی اجتماعیت اور قوت کا اظہار ہے..
تعمیر مساجد کی ”اپنا گھر“ مہم میں..حضرات صحابہ کرام سے اظہار محبت، احسان مندی اور ان کے ایصال ثواب کے لئے..ان شاءاللہ تین روزہ مقابلہ ہوگا..کل بروز جمعہ سے اتوار تک..اس مقابلے کا نام ہے ”راہ صحابہ“..اور اس کا ایصال ثواب حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے لئے..حضرات صحابہ کرام کی قربانیوں، محنتوں، عظمتوں اور بلندیوں کو سامنے رکھ کر..پوری ہمت سے محنت کریں..اللہ تعالی خصوصی نصرت اور قبولیت عطاء فرمائیں..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!..
والسلام
خادم....لااله الااللہ محمد رسول اللہ