<مکتوب
خادم>
اَللّٰهُمَّ
بَارِکْ لَنَا..........
السلام علیکم
ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالی..ہمیں..”یقین“
کی ”نعمت“ نصیب فرمائیں..اللہ تعالی پر یقین..اللہ تعالی کے وعدوں پر یقین..اللہ
تعالی کی کتابوں، رسولوں، فرشتوں اور آخرت پر یقین..مکمل اطمینان..
آج اتوار کا دن
ہے..۲۹ /جمادی
الآخر ۱۴۴۴ھ کی
تاریخ ہے..
جنوری کا مہینہ..22
تاریخ..2023 ہے..
آج مغرب کے بعد
”چاند“ نظر آ گیا تو ”رجب شریف“ شروع ہو جائے گا..سال کا ساتواں مہینہ..حرمت و
احترام والے چار مہینوں میں سے دوسرا مہینہ..معراج مبارک اور نماز کا مہینہ..روحانی
بلندی اور استغفار کا مہینہ..رزق کی بوچھاڑ..اور جہاد کی تیاری کا مہینہ..رمضان
المبارک کی پہلی خوشبو امت تک پہنچانے والا مہینہ..چاند کی خبروں پر نظر رکھیں..دعاؤں
اور معمولات کا اہتمام کریں..
اَللّٰهُمَّ
بَارِکْ لَنَا فِيْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ..
”رجب
المرجب“ کا ایک خاص استغفار بھی..اسلاف سے منقول ہے..چاند ہو گیا تو عرض کر دیں گے
ان شاءاللہ..
والسلام
خادم....لااله
الااللہ محمد رسول اللہ