<مکتوب خادم>

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..

اللہ تعالی مسلمانوں کی حفاظت فرمائیں..پاکستان کی حفاظت فرمائیں خصوصاً مشرکین کے شر سے..

اللہ تعالی کا فرمان ہے..انما المشرکون نجس..کہ مشرک سراسر نجاست ہیں..ناپاک ہیں..انڈیا پر اس وقت پکے مشرکین کی حکومت ہے..آر ایس ایس والے..بی جے پی والے..

انڈیا اس وقت..پاکستان پر تین طریقے سے حملہ آور ہے..

1..وہ یہاں مسلسل دہشت گردی کرا رہا ہے..روزانہ لاشیں گرا رہا ہے..اس وقت بھی اس کے یہ منصوبے ہر شہر میں جاری ہیں..

2..وہ یہاں کئی بااثر افراد کو اس بات پر قائل کر چکا ہے کہ جب تک پاکستان، ہندوستان کی دوستی نہیں ہوگی اسوقت تک پاکستان ترقی نہیں کرسکے گا..ایک بڑا میڈیا گروپ، ایک بڑی سیاسی پارٹی اور کئی گروہ اس پر کام کر رہے ہیں..حالانکہ اس دوستی کے پیچھے غلامی، ذلت اور تباہی ہے..

3..ثقافتی یلغار کے ذریعے پاکستان میں موجود بددین، ملحد، لبرل اور غدّار افراد کو طاقت دینا..اسی سلسلے میں انڈیا کے ایک غلیظ شاعر..”جاوید اختر“ کو لاہور بلایا گیا..”جاوید اختر“ کے نام سے کوئی دھوکہ نہ کھائے..اس نے خود یہ اعلان بار بار کر رکھا ہے کہ وہ کسی دین کو نہیں مانتا..اللہ تعالی کو نہیں مانتا..یعنی وہ کُھلا اور اعلانیہ کافر ہے..اس نے لاہور میں پاکستان کے خلاف تقریر کی..مجمع میں موجود سفید مونچھوں والے دانشور..اور سفید بالوں والی چڑیلیں اسکی تقریر پر تالیاں پیٹتی رہیں..وہ پاکستان جہاں آجکل..اللہ تعالی کے کسی وفادار مجاہد کو..بیان دینے اور بات کرنے کی اجازت نہیں..وہاں ایک انڈین کافر..پورے ملک کو گالیاں دے کر چلا گیا..

یہ صورتحال..کسی اچھی حالت کا اشارہ نہیں دے رہی..یہ مُلک ”دو قومی“ نظریئے پر وجود میں آیا..اور ”لا الہ الا اللہ“ کی بنیاد پر قائم ہوا..یہاں اسطرح کے کھلم کھلا کفر، الحاد اور غداری کی اجازت نہیں دی جا سکتی..دین کو دبانے اور الحاد کو اٹھانے کی نحوست ہے کہ ملک مہنگائی اور انتشار کا شکار ہے..دعاء کریں کہ..پاکستان کو اچھے حکمران نصیب ہوں..

باقی ایک بات واضح ہے کہ..پاکستان کا دینی طبقہ..اتنا کمزور نہیں ہے..جتنا کمزور سمجھ کر اُسے آئے دن دبایا جا رہا ہے..اچھا ہوگا کہ..مزید برے وقت سے پہلے ہر کوئی اپنی غلط فہمی دور کر لے..

والسلام

خادم....لااله الااللہ محمد رسول اللہ