<مکتوب خادم>
مَحبَّت کا گرم بازار
السلام علیکم ورحمة اللہ
وبرکاته..
اللہ
تعالی کے نزدیک ”اعمال صالحہ“ کے لئے ”قیمتی عشرہ“ شروع ہو رہا ہے..
ماشاء
اللہ، لاحول ولا قوۃ الا باللہ، حسبنا اللہ ونعم الوکیل......و الحمدللہ رب العالمین..
ان
ایام میں سب سے قیمتی اور مرکزی عمل ”حج بیت اللہ“ اسلام کا محکم اور قطعی فریضہ..جن
کو اس سال نصیب ہوگا وہ شکر ادا کریں....قدر کریں..جو نہیں جا سکے وہ دعاء، شوق
اور توجہ کے ذریعہ اس کا فیض حاصل کریں.......دوسرا بڑا عمل ”قربانی“ اللہ تعالی
کے قریب کرنے والا محبوب عمل....جس قدر خوش دلی اور سخاوت سے کر سکیں..اسے اپنی
سعادت سمجھیں.......اس کے بعد بڑا عمل تکبیر....تھلیل، تسبیح اور حمد کی
کثرت.......
(1)
اللہ اکبر، اللہ اکبر، لا الہ الااللہ واللہ اکبر، اللہ اکبر وللہ الحمد..
(2)
سبحان اللہ و الحمد للہ ولا الہ الااللہ واللہ اکبر.......
اعمال
کی توفیق پانے کے لئے....رکاوٹیں، بندشیں ہٹانے کے لئے..زیادہ سے زیادہ اعمال کا
ذوق نصیب ہونے کے لئے کثرت سے:-
”لا
حول ولا قوۃ الا باللہ“
اس
کے بعد ان دنوں کا بڑا عمل نفل روزے....اللہ تعالی توفیق عطاء فرمائیں پورے نو
روزے..یکم سے نو تاریخ تک..اگر مشکل ہو تو تین روزے سات، آٹھ اور نو ذی الحجہ
کے.......اور اگر یہ بھی مشکل ہو تو ”یوم عرفہ“ یعنی نو ذی الحجہ کا
روزہ.......باقی اعمال میں نماز باجماعت کی پابندی..راتوں کو حسب توفیق عبادت اور
استغفار....دن کو حسب توفیق تلاوت (دس دن میں کم از کم ایک ختم) درود شریف..اور زیادہ
سے زیادہ دعاء....
مزید
جو بھی ”عمل صالح“ کرسکیں تو.......ان دنوں بازار بہت گرم ہوتا ہے..ہر عمل کی قیمت
بے انتہا بڑھا دی جاتی ہے..کیونکہ ان دنوں اور راتوں کا نیک عمل....صرف عمل نہیں
رہتا بلکہ....”محبت“ بن جاتا ہے..اور ”محبت“ کی قیمت کا کوئی مول نہیں ہوتا..بے حد
اور بے حساب....
آپ
میرے لئے دعاء فرمائیں کہ مجھے زیادہ سے زیادہ مقبول اعمال صالحہ کی توفیق ملے اور
میں آپ کے لئے دعاء کرتا ہوں کہ آپ کو زیادہ سے زیادہ مقبول اعمال صالحہ کی توفیق
نصیب ہو.......
حجاز
میں آج یکم ذی الحجہ ہے....جبکہ ہمارے ہاں کل بروز منگل یکم تاریخ ہوگی ان شاء
اللہ....آج مغرب سے چاند رات..لیالٍ عشر اور گرم بازار کے تقاضے یاد رکھیں..
والسلام
خادم....لااله
الااللہ محمد رسول اللہ