<مکتوب خادم>

١٤٤٥ھ

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..

اللہ تعالی ”مبارک“ فرمائے..اللہ تعالی خیر و برکت اور فتوحات والا بنائے......

نیا قمری، ھجری، اسلامی سال........١٤٤٥ھ...ابھی ”مغرب“ سے شروع ہو گیا ہے....پچھلا سال ١٤٤٤ھ......ہمارے نامۂ اعمال..اور ہمارے ماضی کا حصہ بن گیا ہے..نئے سال کے لئے اونچے اونچے عزائم اور ارادے باندھیں....معمولات اور اعمال کا نقشہ مضبوط بنائیں....ہر برے منصوبے ،ہر غفلت خیز ارادے اور ہر ناجائز تمنا کو دل سے نکال پھینکیں....زندگی اور اس کے اوقات کو غنیمت جانیں.....وقت کی قدر کریں.....چاند رات اور ہر رات کو.....اللہ تعالی کی محبت والے اقوال، اعمال اور ارادوں سے روشن بنائیں.....اللہ تعالی مجھے بھی توفیق عطاء فرمائے..اور آپ سب کو بھی...

والسلام

خادم....لااله الااللہ محمد رسول اللہ