<مکتوب خادم>

ضروری گزارش

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..

اللہ تعالی ہم سب کے اوقات میں برکت عطاء فرمائیں....

ضروری گزارش ہے کہ اپنے اور بندہ کے ”وقت“ کی حفاظت کے لئے پیغامات ہمیشہ مختصر بھیجا کریں...اس کا طریقہ یہ ہے کہ..

(1) القابات بالکل نہ لکھیں...صرف سلام کافی ہوتا ہے...

(2) دعائیں نہ لکھیں..بندہ کو جو دعاء دینی ہو وہ کسی بھی اچھے وقت میں اللہ تعالی سے بندہ فقیر کے لئے مانگ لیا کریں...اللہ تعالی آپ کو ان دعاؤں پر جزائے خیر عطاء فرمائیں...بندہ ہمیشہ دعاء کا محتاج ہے..لیکن پیغام اور خط کے شروع میں لکھی ہوئی دعائیں محض ایک رسم ہوتی ہیں..بہت ضروری ہو تو ایک آدھ دعاء کافی ہوتی ہے...ان دعاؤں کی وجہ سے خط اور میسج طویل ہو جاتا ہے..

(3) صرف ضرورت کی بات لکھیں اور اسمیں غیر ضروری تفصیلات سے گریز کریں..کوشش کریں کہ خط ایک صفحہ سے زائد نہ ہو..اور پیغام (میسج) پانچ سطر سے بڑا نہ ہو.....

آپس میں رابطے کا یہ سلسلہ ہم سب کے لئے اللہ تعالی کی نعمت ہے..اس پر اللہ تعالی کا بے حد شکر..الحمدللہ رب العالمین..طویل خطوط، طویل پیغامات اور غیر ضروری تفصیلات اس نعمت کو نقصان پہنچاتے ہیں....

والسلام

خادم....لااله الااللہ محمد رسول اللہ