بسم
اللہ الرحمٰن الرحیم
مکتوب
خادم (3)
مَیِّتْ
کے بعض احکامات
السلام
علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ
تعالی رحم فرمائیں....آج ہر طرف لاشوں کی توہین کے مناظر ہیں....کچھ عرصہ پہلے
ملتان کے ایک ہسپتال میں درجنوں لاشیں ملیں جن کو کوڑے کے ساتھ پھینک دیا گیا
تھا.....سائنس دان ایسے آلات اور مشینیں تیار کر چکے ہیں....جن کی مدد سے لاشوں کو
”کھاد“ بنا دیا جاتا ہے.....یا برف، پانی اور بھاپ بنا کر ہوا میں اڑا دیا جاتا
ہے.....عجیب منطق ہے کہ کارخانوں، گاڑیوں اور فیکٹریوں کو آزادی ہے کہ جتنی آلودگی
چاہیں پھیلا دیں....جبکہ انسانوں کی لاشیں ہی بوجھ اور آلودگی کا ذریعہ سمجھی جا
رہی ہیں....اسلام میں جو ”دفن“ کا انتظام ہے....وہ بے مثال ہے....زمین لاش کی ہر چیز
محفوظ کر لیتی ہے اور اسے اپنے اندر چھپا لیتی ہے....ہم پہلے بھی مٹی میں تھے اور
نظر نہیں آتے تھے....مرنے کے بعد بھی مٹی میں محفوظ ہو جاتے ہیں اور اکثر نظر نہیں
آتے....قیامت کے دن اسی مٹی سے ہر انسان کا ایک ایک ذرہ جمع کر کے....اُسے دوبارہ
بنا دیا جائے گا....اور یہ اللہ تعالی کے لئے کچھ مشکل نہیں....ہم روزانہ دیکھتے ہیں
کہ..ایک گٹھلی سے پورا درخت نکل آتا ہے...ایک بیج سے....کتنے پودے بن جاتے ہیں....
مسلمانوں کو چاہیے کہ...اپنے دل سے موت کی حد سے زیادہ بڑھی ہوئی وحشت کو نکالیں...اور
مسلمانوں کی لاشوں کا پورا پورا احترام کریں...مسلمان تو بہت بلند ہے...اسلام اُن
کافروں کی لاشوں کو بھی کاٹنے، پھاڑنے سے منع فرماتا ہے جو جنگ میں مسلمانوں کے
خلاف لڑنے آئیں اور مارے جائیں....احکام میت سے متعلق احادیث مبارکہ پر ایک نظر
ڈالیں....
(1)
میت کو جلانے کی سخت ممانعت اس پر کئی صحیح احادیث موجود ہیں....
(2)
مُثلہ یعنی میت کے اعضاء کاٹنے کی ممانعت....
(3)
میت کی ہڈی توڑنا ایسے ہے جیسے زندہ شخص کی ہڈی توڑنا...
(4)
کسی کو مرنے کے بعد تکلیف دینا ایسا ہے جیسے زندگی میں تکلیف دینا....
(5)
میت کو گالی دینے کی ممانعت....
(6)
قبروں پر بیٹھنے کی ممانعت....ایک حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک
شخص کو قبر پر بیٹھے دیکھا تو فرمایا....اس قبر والے کو اذیت نہ دو....
(7)
قبر پر چلنے کی ممانعت....
(8)
قبر پر ٹیک لگانے کی ممانعت....
(9)
قبروں کو روندنے کی ممانعت....
(10)
قبروں کو اکھاڑنے والوں پر لعنت.....
ان
تمام احکامات پر کئی احادیث و روایات موجود ہیں.....مکتوب میں تو صرف اشارہ کیا جا
سکتا ہے.....باقی احکامات اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ.....
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله