بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

ایران اور انڈیا کی سازش

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی ”اہل ایمان“ کو ”غلبہ“ عطاء فرمائیں...اندرونی حالات سے ناواقف لوگ انتظار میں تھے کہ”ایران“ اسرائیل پر حملہ کرے گا...مگر ”ایران“ کا طریقہ یہ ہے کہ وہ ”بھونکتا“ کسی اور پر ہے اور ”کاٹتا“ کسی اور کو ہے...چنانچہ ایسا ہی ہوا اور ایران نے پاکستان پر حملہ کردیا...اور پھر اس ناجائز، ظالمانہ حملے پر جشن بھی منایا...پاکستان نے جواباً کل رات کراچی سے دو ایرانی جاسوس گرفتار کئے...اور جمعرات صبح سویرے ایران کے ایک علاقے ”سروان“ پر سات فضائی حملے کر دیئے...اب دیکھیں معاملہ کہاں تک جاتا ہے...”ایران“ ہمیشہ پاکستان اور عالم اسلام سے حقیقی دشمنی رکھتا ہے...کسی زمانے ایک مجبوری کے تحت ”ریڈیو ایران“ کی خبریں اور تجزیے سننے کی نوبت آتی تھی.....ایران.....پاکستان کے خلاف انڈیا سے بھی زیادہ سخت الفاظ استعمال کرتا تھا...ابھی اس معاملہ میں بھی انڈیا اور ایران اکھٹے ہیں اور دونوں مل کر کام کررہے ہیں...مگر پاکستان میں ایرانی لابی بہت طاقتور ہے...یہاں جو بھی ایران کے خلاف بولے اس پر فوراً فرقہ پرستی کا لیبل لگا دیا جاتا ہے...پاکستان میں علماء کرام کی شہادت ہو یا فرقہ وارانہ فسادات ”ایران“ ہمیشہ اسمیں ریاستی طور پر ملوث رہا ہے...اسیطرح وہ ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے نقلی نوٹ پاکستان میں لا کر چلاتا ہے اور پاکستانی معیشت کو بے حد نقصان پہنچاتا ہے...ایران دراصل اسلام کے خلاف ایک سیاسی قوت ہے..جس کا تازہ ثبوت اس کے حالیہ حملے ہیں...وہ اس طرح کہ اسوقت پورے عالم اسلام کی توجہ فلسطین کے مظلوم اور مجاہد مسلمانوں کی طرف ہے جسکی وجہ سے ”اسرائیل“ روز بڑے بڑے نقصانات اٹھا رہا ہے...ایسے وقت میں ”ایران“ نے پاکستان پر حملہ کرکے...مسلمانوں کی توجہ اور یکسوئی کو توڑنے کی کوشش کی ہے...اللہ تعالی اسکی اس سازش کو ناکام فرمائے...ایران نے پاکستان پر یہ تازہ حملہ ”انڈیا“ کے کہنے پر کیا ہے...اس بات کی وضاحت اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ...

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله