بسم اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب خادم>
قوَّتِ پَرواز
السلام علیکم ورحمةالله
وبرکاته..
اللہ تعالی ”رجب شریف“ کی برکات نصیب
فرمائیں...
”اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيْ
رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ“
(۱) رجب کے ایک استغفار کا گزشتہ
سال ”مکتوب“ آیا تھا...تمام گناہوں کو دھونے والا اور نامہ اعمال کو گناہوں سے پاک
کروانے والا استغفار...سوچا کہ آج اسکی یاددہانی کروا دی جائے...
اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الْعَظِيْمَ
الَّذِيْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَيْهِ
تَوْبَةَ عَبْدٍ ظَالِمٍ لِنَفْسِهٖ لَا يَمْلِكُ لِنَفْسِهٖ مَوْتًا وَّلَا
حَيَاةً وَّلَا نُشُوْرًا
دل چاہے تو یہ استغفار رجب کے مہینہ
میں سات بار پڑھ لیا کریں اور اس کے معنی کو بھی ذہن میں رکھا کریں....
(۲) جبکہ بعض مشائخ کا یہ معمول
رہا ہے کہ وہ ”رجب شریف“ کے مہینہ میں درج ذیل الفاظ کے ذریعہ کثرت سے استغفار
کرتے تھے....
أَسْتَغْفِرُ الله ذَا الْجَلالِ وَ
الْإِکرَامِ مِنْ جَمِیعِ الذُّنُوبِ وَ الْآثَامِ
ترجمہ؛ میں اللہ تعالی سے جو جلال و
اکرام والے ہیں اپنے تمام گناہوں اور برائیوں کی مغفرت اور معافی مانگتا ہوں.....
بہرحال ”رجب“ کا مہینہ بلندئ پرواز
اور معراج کا مہینہ ہے...گناہوں کا بوجھ انسان کو پرواز نہیں کرنے دیتا...اور
استغفار سے گناہ معاف ہوتے ہیں...قوت پرواز نصیب ہوتی ہے....مغرب سے جمعہ شریف اور
مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول
الله