بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

محنت کا آغاز کردیں

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی ان تمام حضرات و خواتین کو.....مغفرت، رحمت، عافیت، برکت اور جزائے خیر عطاء فرمائیں جنہوں نے......”جامعۃ الصابر“ کے اجتماع میں شرکت فرمائی...

ماشاءاللہ عمومی اور اختیاری دعوت کے باوجود بہت دور دور سے ”اہل ایمان“ نے سفر کیا..اور فارغ التحصیل طلبہ اور طالبات کی حوصلہ افزائی فرمائی.....مجمع میں الحمدللہ علماء، صلحاء، اتقیاء اور مجاہدین کی بڑی تعداد موجود تھی....اللہ تعالی کے فضل سے الحمدللہ کلمہ طیبہ، اقامت صلوٰۃ اور جہاد فی سبیل اللہ کی دعوت کو قوت اور تازگی ملی...ایک اللہ والے بزرگ نے اطلاع فرمائی کہ انہوں نے واپس جاتے ہی دعوت شروع کر دی اور پہلے دن ہی پانچ افراد کو اسمیں جوڑ اور سمیٹ لیا...اللہ کرے سو سو افراد والی کاپیاں سب بنائیں اور پھر ہزاروں مسلمانوں کو اس پرنور اور بابرکت کام میں جوڑیں....

درس بخاری شریف پر بھی حوصلہ افزاء تأثرات آرہے ہیں...مگر اسمیں صاحب درس کا نہ کوئی کمال ہے نہ کوئی علم...یہ طلبہ اور مجمع کی برکت تھی کہ مفصل بیان وجود پذیر ہوا....اس بیان کو ریکارڈ یا محفوظ کرنے کی ترتیب نہیں بنائی گئی تھی کیونکہ ایسے بیانات حاضر مجمع کے لئے ہوتے ہیں...تمام ساتھیوں سے تاکیدی گزارش ہے کہ اسے آگے نہ چلائیں...الحمدللہ بخاری شریف کے آخری درس کے کئی بیانات جمع ہو چکے ہیں...ارادہ ہے کہ ان شاءاللہ ان سب بیانات کی خاص باتیں جمع کرکے شائع کردی جائیں گی...اور ایسا بیان بھی ریکارڈ کرایا جائے گا جو حاضرین و غائبین سب کے لئے قابل استفادہ اور قابل ھضم ہو ان شاءاللہ...

ہم دین کی مثبت اور عملی دعوت کے قائل ہیں...اور پوری کوشش کرتے ہیں کہ امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں کسی تفرقہ یا نزاع کا سبب نہ بنیں...البتہ علمی مجالس میں ”صراط مستقیم“ کی وضاحت اہل علم اور طلبہ کے لئے ہوتی رہتی ہے اور وہ بس اسی حد تک رہنی مناسب ہے....اجتماع کے تمام شرکاء کا شکریہ....سب کے لئے قلبی دعائیں...اور سب کو یاددہانی کہ مبارک نصاب کی دعوت میں آپ میں سے ہر فرد نے کم از کم ایک سو افراد کو جوڑنا ہے...جنہوں نے اب تک یہ محنت شروع نہیں کی.....آج سے کردیں....لیجئے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم...حسبنا اللہ و نعم الوکیل...علی اللہ توکلنا...

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله