بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

اَللَٰهُمَّ أر٘ضِّنِی بِقَضَائِکَ

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته...

اللہ تعالی کی ”تقدیر“ پر راضی رہنا...یہ ہر غم اور ہر پریشانی کا علاج ہے...

ہم نہ ”تقدیر“ کو روک سکتے ہیں...نہ بدل سکتے ہیں...نہ ہی ہم ”تقدیر“ کو آگے پیچھے کرسکتے ہیں...اور نہ ”تقدیر“ کو سمجھ سکتے ہیں...ہمارے ذمے بس یہ ہے کہ ہم ”تقدیر“ پر ”ایمان“ لائیں کہ....ہر ”تقدیر“ اللہ تعالی کی طرف سے ہوتی ہے...اور دوسرا یہ دعاء کرتے رہیں کہ اللہ تعالی ہمیں اپنی تقدیر پر راضی فرما دیں....

(۱) اَللَٰهُمَّ أَر٘ضِّنِی بِقَضَائِکَ......

یا اللہ اپنی تقدیر پر مجھے راضی فرما دیں.....

(۲) اَللَٰهُمَّ رَضِّنِی بِقَضَائِکَ......

 یا اللہ مجھے اپنی تقدیر پر پورا پورا راضی فرما دیں.....

(۳) اَللَٰهُمَّ إِنِّيْٓ أَسْأَلُكَ نَفْسًا بِّكَ مُطْمَئِنَّةً، تُؤْمِنُ بِلِقَآئِكَ، وَتَقْنَعُ بِعَطَآئِكَ، وَتَرْضٰى بِقَضَآئِكَ...

 یا اللہ مجھے ایسا نفس عطاء فرمائیں جو آپ سے مطمئن ہو...آپ سے ملاقات کا یقین رکھتا ہو...آپ کے دیئے ہوئے پر قناعت کرتا ہو اور آپکی تقدیر پر راضی ہو......

یہ دنیا فانی ہے...یہاں زندگی، موت، صحت، بیماری، خوشی، غم، وسعت، تنگی، خوشحالی اور آزمائشیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں...ہم نہیں جانتے کیا خیر ہے اور کیا شر ہے؟

خیر کچھ اور ہوتی ہے اور ہم شر مانگ رہے ہوتے ہیں...اچھا کچھ ہوتا ہے اور ہم بُرے کی خواہش کررہے ہوتے ہیں...یوں غموں کے پہاڑ ہمیں کچل ڈالتے ہیں...اس لئے اور کچھ مانگیں یا نہ مانگیں...یہ ضرور مانگا کریں کہ....اللہ تعالی ہمیں اپنی تقدیر پر راضی اور خوش فرما دیں...حماس کے قابل فخر رہنما...بطل اسلام الشیخ صالح العاروری...بیروت میں جام شہادت نوش فرما گئے...اللہ تعالی ان کو ”نعم المقام“ اور حماس کو ”نعم البدل“ عطاء فرمائیں....

والسلام

خادم......لااله الاالله محمد رسول الله