بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

لا الہ الااللہ.....وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی ”قبول“ فرمائیں...آج اس ”مبارک مہم“ کا آخری ”مکتوب“ ہے... اس لئے چند باتیں ترتیب سے پیش خدمت ہیں....

(۱) ہماری اس مہم کی ”دعاء“:-

”بِسْمِ اللّٰهِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰهِ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰهِ“......”وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا“....

الحمدللہ اس ”دعاء“ کی بے شمار ”برکات“ نصیب ہوئیں...وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ....

(۲) یکم شعبان ١٤٤٥ھ سے ”مہم“ اور ”توکل“ کے اسباق ساتھ ساتھ چلتے رہے...اللہ تعالی کی اس رحمت اور عنایت پر جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے...وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ...

(۳) ”مہم“ پر ”توکل علی اللہ“ کی بارش برستی رہی...پہلی بار تمام مطلوبہ اہداف عبور ہوئے...ہزاروں نئے افراد قافلے میں شامل ہوئے...اور ”ایمان کی بہاریں“ انگڑائیاں لینے لگیں...وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ...

(٤) ”توکل علی اللہ“ پر ”اٹھاون“ کے قریب مکتوبات...اور ایک مضمون ہوا...مگر یہ عظیم الشان موضوع مکمل نہ ہو سکا...پھر ”اہل محبت“ اور ”سالکین“ کی تڑپ رنگ لائی...آخری سبق میں مکمل خلاصہ آگیا...اور اس خلاصے پر مشتمل یہ دعاء آخری سبق بن گئی...

...وَ مَا تَوْفِیْقِیْۤ اِلَّا بِاللّٰهِ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ اِلَیْهِ اُنِیْبُ...

اس سے ہم نے یہ سیکھ لیا کہ...ہر کارنامہ، ہر کامیابی اور خیر والا ہر عمل صرف اور صرف ”اللہ تعالی“ کی ”توفیق“ سے ممکن ہے...اور ”توفیق“ ملتی ہے اللہ تعالی پر ”توکل“ کرنے سے...اور ”توکل“ نصیب ہوتا ہے...”انابت“ سے...پس جو اللہ تعالی کی طرف جتنا زیادہ رجوع کرتا ہے...ہر وقت رجوع کرتا ہے...ہر وقت اللہ تعالی سے مانگتا ہے...اور صرف اللہ تعالی سے مانگتا ہے...اور اسباب ہونے کے باوجود ”دعاء“ اور ”رجوع الی اللہ“ سے غافل نہیں ہوتا تو ایسا شخص ”منیب“ ہے...

اسے اسکی”انابت“ کی برکت سے ”توکل“ جیسی عظیم نعمت و قوت ملتی ہے...اور جب ”توکل“ آجاتا ہے تو پھر ”توفیق“ کے بڑے بڑے دروازے کھل جاتے ہیں.....وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ...

(۵) دعاء کریں...کوشش کریں کہ رمضان المبارک اور مہم کا اختتام شاندار ہو...اس لئے ”ڈھیلے“ نہ پڑیں اور ”عید“ بھی مسلمانوں والی کریں...اور اللہ تعالی کی اس ”توفیق“ پر اللہ تعالی کا شکر ادا کریں کہ...اس نے آپ کو اپنے دین کے کام کے لئے ”چن“ لیا ہے...”منتخب“ فرمایا ہے...اور آپ کو حضرت محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کا ”سپاہی“ اور ”خادم“ بنایا ہے...وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ....

بندہ کی طرف سے آپ کو...اہل غزہ کو...اہل کشمیر کو...اور تمام اہل اسلام کو........عید کی پیشگی ”مبارک“...

”تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ“

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله