بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
ختم
نبوت کی عزت اور برکت
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ
تعالی کو ماننے کے لئے ضروری ہے کہ...اللہ تعالی کو ”ایک“ مانا جائے...
”قُلْ
ھُوَاللّٰہُ اَحَدْ“
آپ
فرما دیجئے کہ......وہ اللہ ”ایک“ ہے...
کوئی
دعوی کرے کہ وہ اللہ تعالی کو مانتا ہے...مگر ”ایک“ نہیں مانتا...تو ایسا ماننا
قبول نہیں ہوگا...
حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی کا رسول ماننے کے لئے ضروری ہے کہ...آپ صلی
اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی کا آخری نبی اور رسول مانا جائے......
”وَلٰـكِنۡ
رَّسُوۡلَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّبِيّٖنَ“
کوئی
دعویٰ کرے کہ وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو....اللہ تعالی کا رسول مانتا
ہے...مگر آخری نبی نہیں مانتا تو ایسا ماننا قبول نہیں ہوگا.....
اللہ
تعالی کو....ایک نہ ماننے والا بھی کافر...اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو
آخری نبی نہ ماننے والا بھی کافر......یاد رکھیں...”کافر“ کے لفظ سے تکلیف اور
الجھن صرف ”کافر“ کو ہوتی ہے...کسی مؤمن کو ہرگز نہیں...کیونکہ ”مؤمن“ قرآن مجید
کو پڑھتا ہے...اور مانتا ہے...
...قُلْ
يَآ اَيُّـهَا الْكَافِرُوْنَ...
ختم
نبوت کا ”عقیدہ“ قطعی ہے...محکم ہے...قرآن سے ثابت ہے...احادیث سے ثابت ہے...اجماع
سے ثابت ہے...عقل سے ثابت ہے...روح سے ثابت ہے...دل سے ثابت ہے...جان سے ثابت
ہے...اللہ تعالی کا شکر ”توحید“ کے ذریعہ...ہمیں ہر کسی کے سامنے جھکنے سے بچا لیا...اور
”ختم نبوت“ کے ذریعہ...ہمیں ہر خبیث کے پیچھے لگنے سے بچا لیا...اللہ تعالی کا شکر
ہے کہ جس نے ہمیں عقیدہ توحید......اور عقیدہ ختم نبوت....کی عزت، شان اور رحمت
عطاء فرمائی.......ورنہ کسی بندر اور گائے کو سجدہ کرنے...اور کسی نجس مرزا قادیانی
کو اپنا نبی ماننے سے تو موت زیادہ بہتر
ہے... ختم نبوت کی برکت سے...اب اس امت کی ذمہ داری ہے کہ سچا دین...سچا
کلمہ...اور سچا راستہ......دنیا کے ہر انسان اور ہر جن تک... اور ہر کچے پکے گھر
تک پہنچا دے.....اے ایمان والو! دعوت ایمان کی قدر اور ضرورت کو دل میں بٹھا لو...
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله