بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
دو
پکّی باتیں
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ
تعالی ہمیں ”ایمان“ اور ”جہاد“ کا علمبردار بنائیں...
کل
”صحیحین“ کی ایک روایت کا کچھ حصہ بیان ہوا تھا...آج وہ پوری روایت پڑھتے ہیں.....
”نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے موقع پر (فتح سے ایک رات پہلے) ارشاد
فرمایا کہ کل میں جھنڈا ایک ایسے شخص کو دوں گا...جن کے ہاتھوں پر اللہ تعالی فتح
عطاء فرمائیں گے...اب سب امید اور انتظار میں تھے کہ جھنڈا کسے ملتا ہے...سب ہی
اسکی آرزو رکھتے تھے...لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! علی (رضی اللہ عنہ)
کہاں ہیں؟ عرض کیا گیا کہ وہ آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں...آپ صلی اللہ علیہ
وسلم نے ان کو لانے کا حکم دیا...وہ (کسی کے سہارے) تشریف لے آئے تو آپ صلی اللہ
علیہ وسلم نے اپنا لعاب مبارک ان کی آنکھوں پر لگا دیا.....تو وہ اسی وقت ایسے
ٹھیک ہو گئے جیسے کبھی کوئی تکلیف تھی ہی نہیں...(پھر ان کو جھنڈا عنایت فرمایا
گیا) تو انہوں نے فرمایا...ہم ان (یہودیوں) سے اس وقت تک جنگ کریں گے جب تک کہ یہ
ہمارے جیسے (مسلمان) نہ ہو جائیں...لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا...ابھی
ٹھہریں (فوراً جنگ شروع نہ کریں) پہلے ان کے میدان میں اتریں پھر...
”ادعھم
الی الاسلام“
انہیں
اسلام کی دعوت دیں...اور انہیں بتائیں کہ ان کے ذمہ (اللہ تعالی کی طرف سے) کیا
ضروری ہے؟ اللہ کی قسم اگر تمہارے ذریعہ ایک شخص کو بھی ”ہدایت“ مل جائے تو یہ
تمہارے حق میں سرخ اونٹوں سے بہتر ہے....(اگر وہ اسلام کی دعوت قبول نہ کریں تو
پھر ان سے جنگ کرو) (بخاری، مسلم)
اس
حدیث شریف سے بے شمار روشنیاں اور انوارات حاصل کیے جا سکتے ہیں...حضور اقدس صلی
اللہ علیہ وسلم کی بے مثال جہادی قیادت اور بصیرت....حضرت سیدنا علی المرتضی رضی
اللہ عنہ کی عبقری شان اور فضیلت....جہاد کا دین میں بلند ترین مقام...دعوت الی
الایمان کا بلند مقام اور فضیلت...حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی
معجزے...صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کا شوق جہاد...یہ صرف چند جھلکیاں ہیں...غور
کرتے جائیں گے تو مزید پاتے جائیں گے...آج صرف یہ عرض کرنا ہے کہ دو باتیں پکی
معلوم ہو گئیں...(1) جہاد ہی ایمان کے پھیلنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے....(2) جب
اسلام کے سب سے بڑے دشمن یہودیوں کے لئے ”دعوت ایمان“ کا اتنا اہتمام ہے....تو پھر
ہمیں بھی چاہیے کہ.....ہر ”غیر مسلم“ تک ایمان کی دعوت پہنچائیں....خصوصا جو ہمارے
آس پاس ہیں.......
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله