بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

فرض عمل

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..

اللہ تعالی نے اپنے ہر نبی کو....دین کی تبلیغ کے لئے بھیجا..تاکہ جو لوگ کفر اور شرک میں مبتلا ہیں...وہ ”ایمان والے“ بن جائیں...کفار، مشرکین اور ملحدین کو ایمان اور اسلام کی دعوت دینا...یہ لازمی اور فرض عمل ہے..مسلمان جب یہ عمل چھوڑ دیتے ہیں تو.....کفر ان کے گھروں میں گھس جاتا ہے..ان کی اولاد میں داخل ہو جاتا ہے..ان کے اعمال میں اتر آتا ہے..اور ان کے دلوں پر چھا جاتا ہے...کسی پائپ یا نلکے سے پانی نکلتا رہے تو.....اسمیں نہ ہوا گھستی ہے نہ کوئی کچرا...لیکن جب پانی نکلنا بند ہو جائے تو اسمیں..معلوم نہیں کیا کیا داخل ہو جاتا ہے...ہم ایمان کی دعوت دیتے تھے تو کفر اور گمراہی ہم میں داخل نہیں ہوتی تھی...مگر جب یہ ”فرض عمل“ چھوٹ گیا...بھول گیا تو اب مسلمانوں کے بچے ملحد بن رہے ہیں..مرتد بن رہے ہیں..قادیانی ہو رہے ہیں..آپ کالجوں، یونیورسٹیوں میں جا کر دیکھیں..وہاں کفر، الحاد اور انکار کتنی تیزی سے پھیل رہا ہے...اللہ تعالی امت مسلمہ کو ”جہاد فی سبیل اللہ“ کا زمانہ نصیب فرمائیں..پھر ”دعوت ایمان“ آسان ہو جاتی ہے..لیکن جب تک وہ زمانہ نہیں ملتا..ہمارے لئے جائز نہیں کہ ہم...”دعوت ایمان“ کا فرض کام چھوڑ کر بیٹھے رہیں...الحمدللہ بہت سی جگہوں پر ”شرعی جہاد“ جاری ہے..اگرچہ یہ فی الحال ”دفاعی“ ہے..اور دفاعی جہاد میں دعوت ایمان نہیں دی جاتی..مگر اللہ تعالی قادر ہیں کہ..وہ ”دفاعی“ کو ”اقدامی“ بنا دیں...یاد رکھیں ”نو مسلم مجاہدین“ کا جہاد بڑا شاندار، زوردار اور جاندار ہوتا ہے..کبھی موقع ملے تو تاریخ میں پڑھ لیں..اٹھو مسلمانو ہمت کرو..تمہارے پاس ”کلمہ طیبہ“ کی دولت، قوت اور امانت موجود ہے..ایک ایک غیر مسلم تک پہنچو اور اسے درد اور محبت کے ساتھ ایمان کی دعوت دو...اسلام کی دعوت دو...اور حضرت ”برکے خان“ رحمۃ اللہ علیہ کے....نو مسلم تاتاری لشکر اسلام جیسا ایک لشکر جرار...اسلام کے دفاع اور دعوت کے لئے کھڑا کر دو......

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله