بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
شَهْرُ
رَمَضَانَ
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ
تعالی کا شکر ہے کہ ”رمضان المبارک“ تشریف لا رہے ہیں..ہمارے ہاں ہفتے کے دن یا
اتوار کو پہلا روزہ ہوگا ان شاءاللہ......
اگر
ہو سکے تو ”شہر رمضان“ کتاب کا مطالعہ فرما لیں..اس میں ”رمضان المبارک“ کے کئی
رنگ موجود ہیں..دوسری بات یہ ہے کہ...اللہ تعالی کی طرف پوری طرح متوجہ ہو کر..ابھی
سے مقبول رمضان...مغفرت والا رمضان......ترقی و کامیابی والا رمضان مانگ لیا
جائے..
اور
یہ دعاء بھی!
اَللّٰهُمَّ
سَلِّمْنِیْ لِرَمْضَانَ وَسَلِّمْ رَمْضَانَ لِیْ وَ تَسَلَّمْہُ مِنِّیْ
مُتَقَبِّلًا
یا
اللہ! مجھے سلامت رکھیں رمضان کے لیے..اور رمضان کو سلامتی والا بنائیں میرے لیےاور
مجھ سے مقبول رمضان واپس لیں..
یعنی
جب رمضان ختم ہو تو ایسی حالت میں ختم ہو کہ...اسمیں مجھے مغفرت و قبولیت نصیب ہو
چکی ہو...
سورہ
بقرہ کی آخری دو آیات کے کئی فضائل اور معارف ابھی باقی ہیں آج ”رمضان المبارک“ کی
بات اس لیے عرض کر دی کہ..اگرچہ زیادہ امکان ”اتوار“ کے روزے کا ہے مگر....کئی جگہ
ہفتے کا روزہ پکا ہے تو..سب کو یاد دہانی ہو جائے..
معافی
اور مغفرت میں سے کون سی نعمت زیادہ بڑی ہے؟کئی اہل علم کے نزدیک ”معافی“........مغفرت
سے بڑی نعمت ہے..جبکہ اکثر اہل علم کے نزدیک ”مغفرت“.......معافی سے بڑی نعمت
ہے.....
بات
دراصل یہ ہے کہ ”معافی“ بھی بڑی نعمت ہے.. اور ”مغفرت“ بھی بڑی نعمت....ہم جیسوں
کے لیے ”معافی“ بھی ضروری......”مغفرت“ بھی ضروری....جبکہ بعض حالات میں اور بعض
افراد کے لیے معافی بڑی ہوتی ہے..اور بعض کے لیے مغفرت بڑی....
زندگی
رہی تو یہ ساری تفصیلات رمضان المبارک کے مکتوبات میں آتی رہیں گی...
...”وَ
اعْفُ عَنَّاٙوَ اغْفِرْ لَنَاٙوَ
ارْحَمْنَاٙاَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا
عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ“...
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله