بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
مَحبَّت
بھرا شکریہ اور قلبی دعائیں
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ
تعالی ہماری دعائیں قبول فرمائیں..(آمین)
گذارش
اللہ تعالی اپنے جس بندے یا بندی کے لیے دعاء کا دروازہ کھول دیتے ہیں..اس کے لیے
اللہ تعالی کی بے انتہا رحمتوں کا دروازہ کھل جاتا ہے..اس لیے ”دعاء“ زیادہ سے زیادہ
مانگا کریں..اپنے لیے بھی..اور دوسروں کے لیے بھی..خاص طور پر جہاد اور دین کے دیگر
مقبول کام کرنے والوں کے لیے..
(۱) الحمدللہ جامع مسجد سبحان
اللہ بہاولپور میں اس سال سولہ سو (1600) سے زائد افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں..اللہ
تعالی ان سب کو ایمان کامل..مکمل مغفرت اور دارین کی کامیابی عطاء فرمائیں..
(۲) الحمدللہ..قرآن مجید کی
خدمت..جماعت کے لیے عظیم سعادت ہے..گزشتہ تقریبا دو سال میں جماعت کے زیر
انتظام..آیات جہاد کے چار سو بائیس (422) دورات تفسیر ہوئے ہیں..جن میں سینتیس
ہزار چھ سو اڑسٹھ (37668) افراد نے یہ ”مبارک دورہ“ پڑھا ہے..الحمدللہ اساتذہ تفسیر
کی تعداد تریسٹھ (63) ہو چکی ہے..اللہ تعالی اس سلسلے کو قبولیت، مقبولیت اور مزید
ترقی عطاء فرمائیں..
(۳) خدمت قرآن کے سلسلہ میں
الحمدللہ..حفظ، ناظرہ اور تجوید کی تعلیم کا بھی انتظام ہے..گزشتہ سال جماعت کے
مدارس میں حفظ، ناظرہ اور تجوید کے طلباء کی تعداد دو ہزار آٹھ سو چورانوے (2894)
تھی..اللہ تعالی قبولیت و ترقی عطاء فرمائیں..امید ہے کہ رمضان المبارک کے بعد یہ
تعداد تین ہزار سے تجاوز کر جائے گی..اللہ کرے ”جماعت“ ہر سال امت مسلمہ کو پانچ
سو نئے ”حفاظ“ دینے کی صلاحیت اور توفیق پالے..
(۴) شہداء کرام..امت مسلمہ کے
سروں کے تاج ہیں..اور ان کے ”اہل خانہ“ کی کفالت مسلمانوں کی ذمہ داری
ہے..الحمدللہ جماعت ہر مہینے پانچ سو چھیاسی (586) شہداء کرام کے گھروں کی کفالت
کرتی ہے..رمضان المبارک میں الحمدللہ اس مد پر اڑسٹھ (68) لاکھ روپے سے زائد کے
اخراجات ہوئے ہیں..ہم شرمندہ ہیں کہ وسائل کے محدود ہونے کی وجہ سے اس مد کے
ماہانہ وظائف میں زیادہ اضافہ نہیں کر پائے..اللہ تعالی وسعت، برکت اور قبولیت
عطاء فرمائیں..اور ان وظائف کی مقدار بڑھانے کی استطاعت اور توفیق عطاء فرمائیں..
(۵) الحمدللہ جماعت کے زیر
اہتمام دین کے درجنوں شعبے چل رہے ہیں..ہمارے جو کارکن اس کے لیے محنت فرماتے ہیں..اور
وہ معاونین جو اس میں حصہ ڈالتے ہیں..وہ ہمارا قلبی شکریہ قبول فرمائیں..جزاکم
اللہ خیرا..رمضان المبارک کی طاق راتوں میں آپ سب کے لیے ڈھیروں قلبی دعائیں ہیں..اللہ
تعالی وہ سب اپنے فضل سے قبول فرمائیں..
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله