بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

مقبول دعاء

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..

اللہ تعالی ہمیں...بخل، بزدلی، دل کی تنگی، حرص، لالچ...اور محرومی سے اپنی پناہ اور حفاظت نصیب فرمائیں....

(۱) کل صدقہ فطر کی بات چلی تھی...ملک کے مقتدر دینی ادارے ہر سال..اپنے شہروں کے مقامی ریٹ کے اعتبار سے..”زکوٰۃ فطر“ کی مقدار کا اعلان کرتے ہیں..آپ سب حضرات و خواتین اپنے علاقے کے مستند دینی ادارے سے جاری ہونے والی ”مقدار“ کے مطابق..اخلاص، خوشی اور سعادت کے ساتھ..یہ مبارک ذکوٰۃ ادا کریں..اور پوری کوشش کریں کہ عید الفطر کی نماز سے پہلے پہلے ادا کر دیں..اور چاہیں تو ابھی ان دنوں میں بھی ادا کر سکتے ہیں....ہم یہاں بطور نمونہ ایک ادارے کی جاری کردہ مقدار لکھ رہے ہیں تاکہ آپ کو اندازہ ہو جائے..(۱) گندم کا آٹا دو سو چالیس (240) روپے (۲) ”جو“ سات سو (700) روپے (۳) کھجور چوبیس سو (2400) روپے (۴) کشمش چھ ہزار (6000)روپے..اور اگر ماشاءاللہ زیادہ مالی استطاعت ہے تو ”عجوہ کھجور“ کے حساب سے انیس ہزار (19000) روپے... اسی طرح عمدہ کشمش بھی زیادہ مہنگی ہے..بہرحال جو بھی اپنے لیے آگے جتنا زیادہ بھیجے گا..وہ اتنا ہی خوش نصیب ہوگا...

(۲) گزشتہ ایک مکتوب میں ہر فرض نماز کے بعد دعاء کا عرض کیا تھا..بے شک فرض نمازوں کا وقت اور عمل بڑا خاص ہوتا ہے..اسمیں دعائیں قبول ہوتی ہیں..مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ..فرض کا سلام پھیرتے ہی دعاء کی جائے..آپ یہ دعاء سلام پھیرنے کے فوراً بعد بھی مانگ سکتے ہیں..تسبیحات، آیۃالکرسی اور دیگر معمولات کے بعد بھی مانگ سکتے ہیں..اس فرض نماز کے بعد جو سنتیں اور نوافل ہوتے ہیں وہ ادا کر کے بھی مانگ سکتے ہیں..یہ تمام صورتیں فرض نمازوں کے بعد دعاء کو شامل ہیں..جس صورت میں زیادہ توجہ، اہتمام اور محبت کے ساتھ دعاء مانگ سکتے ہوں مانگ لیں..یاد رکھیں..ایک فرض نماز اپنے وقت پر ادا کرنے کی توفیق مل جانا..یہ اتنی بڑی نعمت ہے کہ اگر ہر نماز کے شکرانے میں ایک اونٹ بھی ذبح کریں تو ”شکر“ کا مکمل حق ادا نہ ہو....کوشش ہونی چاہیے کہ زندگی بھر ایک نماز بھی قضا نہ ہو..اور اگر خدانخواستہ کبھی ہو چکی ہے تو اسے فورا..ادا کرنے کی ترتیب بنائیں....نماز کے بغیر دین اس طرح ہے جس طرح کوئی آدمی بغیر سر کے ہو....

...وَاعْفُ عَنَّاٙ وَاغْفِرْ لَنَاٙ وَارْحَمْنَاٙ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ...

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله