بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
حَسْبُنَا
اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ
تعالی کا شکر..ہر ظاہری اور باطنی نعمت پر....والحمدللّٰہ رب العالمین..
(۱) چاند کی سترہ تاریخ ہو اور
دن”منگل“ کا ہو تو...”حجامہ“ کی”تأثیر“ کئی گنا بڑھ جاتی ہے..گویا کہ بیماریاں اس
دن خون کے دباؤ کے ساتھ..باہر کی طرف آئی ہوتی ہیں..آپ کٹ لگائیں....خون نکالیں تو
ساتھ بیماریاں بھی بہہ جاتی ہیں...ایسا موقع کبھی کبھار ملتا ہے کہ تاریخ اور
دن.....دونوں جمع ہو جائیں..آج صفر المظفر کی سترہ اور منگل کا دن ہے..اللہ تعالی
نے بندہ کو ”حجامہ“ کی نعمت اور توفیق عطاء فرمائی ہے..والحمد للّٰہ رب
العالمین.....سوچا آپ سب کو یاد دہانی کرا دوں..
(۲) الحمدللہ ”مساجد مہم“ جاری
ہے..اس بار کی مہم ”بہت خاص“ ہے..دشمن جب دشمنی پر اترے ہوئے ہوں تو یہی
وقت.....اللہ تعالی کی ”یاری“ اور ”دوستی“ کو حاصل کرنے کا ہوتا ہے...زخموں، ملبوں
اور سازشوں کے ماحول میں..اللہ تعالی کی جو نعمت اترتی ہے..وہ بڑی خاص ہوتی ہے..بڑی
شاندار ہوتی ہے....اللہ کے دشمن ہمارے سروں کے سودے کر رہے ہوں...ہمیں مارنے،
پکڑنے اور دبانے کی تدبیریں کر رہے ہوں...اور ہم اللہ تعالی کی توفیق سے.....اللہ
تعالی کے دین کا کام کر رہے ہوں تو...پھر اللہ تعالی کا خاص فضل..اور خاص قرب نصیب
ہوتا ہے...اس لیے اس بار کی مہم کو....عظیم نعمت اور عظیم سعادت سمجھ کر..محنت کے
پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیں...حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ.....عَلَى
اللّٰهِ تَوَكَّلْنَا....
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله