بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
خاک
ہو جاتے ہیں مسجد کو گرانے والے
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ
تعالی کا شکر ہے.....اسلام آباد کی”شہید مدنی مسجد“ کی دوبارہ تعمیر کا معاہدہ ہو
گیا ہے....اللہ کرے”حکومت والے“ اس ”معاہدے“ کی ”پاسداری“ کریں..مسجد شہید کرنے کے
جُرم پر توبہ و استغفار کریں..اور جلد از جلد بہترین اور شاندار مسجد تعمیر کر
کے...خود کو، ملک کو اور ریاست کو..اللہ تعالی کے عذاب سے بچائیں.....قرآن مجید میں
جو کچھ نازل ہوا ہے..وہ ہمیشہ کے لیے ہے..وہ ہمیشہ رہے گا...”سورۃ الفیل“ میں صرف
ایک قصے کا بیان نہیں ہے...بلکہ ایک شیطانی سوچ..ایک طاغوتی عمل..اور پھر اُس کے
خوفناک انجام کا بھی ذکر ہے....”شیطانی سوچ“ یہ کہ ”مسجد“ گرا دو...اللہ تعالی کے
گھر کو مٹا دو....”طاغوتی عمل“ یہ کہ مسجد گرانے کے لیے طاقت کا استعمال
کرو.....اور اس عمل کا انجام ہے...
”کَعَصْفٍ
مَّأْكُوْل“
یعنی
تباہی، بربادی، ہلاکت، ذلت، ناکامی..اور فناء...ع:
”
خاک ہو جاتے ہیں مسجد کو گرانے والے “
قیامت
تک ”ابرہہ“ کی سوچ والے ”بد نصیب“ موجود رہیں گے...قیامت تک مساجد پر حملے کرنے
والے ”طواغیت“..اپنی آخرت اور دنیا برباد کرتے رہیں گے..اور قیامت تک.....اللہ
تعالی کے مخلص ”ابابیل“ ان مساجد کی حفاظت کے لیے موجود رہیں گے.....اسلام آباد میں
جن علماء کرام، جن اہل ایمان اور جن اہل غیرت نے ”مسجد“ کے تحفظ کی محنت کی..اللہ
تعالی ان کو اپنی شان کے مطابق اعلی جزائے خیر عطاء فرمائیں...اللہ تعالی ”اہل
حکومت“ کو ”ابرہہ“ کا کردار ادا کرنے سے محفوظ رکھیں..بلکہ خود اُن کو مساجد تعمیر
اور آباد کرنے والا بنائیں.....
الحمدللہ
”مساجدللہ“ مہم پوری آب و تاب سے جاری ہے..اور مساجد کے خادم ہمیشہ کامیاب رہیں گے
ان شاء اللہ..ع:
”
پاک ہو جاتے ہیں مسجد کو بنانے والے “
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله