
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
مَرْضِی
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ
تعالی...دنیا اور آخرت کی ہر آفت اور مصیبت سے...ہم سب مسلمانوں کی حفاظت فرمائیں....
”اِنَّ
رَبِّیْ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ“
بے
شک اللہ تعالی ہی... بہترین حفاظت فرمانے والے ہیں..
”فَاللّٰهُ
خَیْرٌ حٰفِظًا۪ وَّ هُوَ اَرْحَمُ
الرّٰحِمِیْنَ“
اللہ
تعالی کے بے شمار پیارے پیارے نام (اسماء الحسنی) ہیں..اللہ تعالی پسند فرماتے ہیں
کہ ہم ان پیارے ناموں سے ان کو پکارا کریں...ہم ان کو ان کے جس نام سے پکاریں
گے..اس ”نام مبارک“ کی بے شمار برکتیں پائیں گے..
”يا
حافِظُ يا حفِيظُ يا نَاصِرُ يا نَصِيرُ يا رقِيبُ يا وكِيلُ يا اللهُ، يا اللهُ،
يا اللهُ“
اس
دعاء میں اسم ذات ”اللہ“ اور چھ اسماء الحسنی ہیں..حفاظت کے لیے یہ ورد بھی مجرب
ہے....ویسے ”آیۃ الکرسی“ کا حفاظتی حصار بہت زیادہ مضبوط ہے..اور پھر خصوصا اس کے
آخری حصے کا تکرار...
..وَ
لَا يَئُوْدُهُ حِفْظُهُمَا وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ..
طوفان،
وباء اور بلاء میں اخلاص والی تلاوت قرآن..عجیب، حیرت انگیز اثر رکھتی ہے...اور
درود شریف....خصوصا ”درود ابراہیمی“ وباء اور طوفان کو ملیا میٹ کر دیتا
ہے.....کاش مسلمان ”درود شریف“ کی طاقت اور تأثیر کو سمجھیں..باقی دنیا میں کوئی....ہمیشہ
رہنے کے لیے آیا نہیں..اور نہ کوئی اپنی ”مرضی“ سے پیدا ہوا ہے...اس لیے کسی موت،
وفات یا جدائی پر کوئی ”شکوہ“ بنتا ہی نہیں..ہم اپنی مرضی سے پیدا ہوتے تو کہہ
سکتے تھے کہ ہم نے اتنا عرصہ رہنا ہے..یا ہمیشہ رہنا ہے...اب تو اُس کی مرضی چلے گی..جس
نے ہمیں اپنی مرضی سے پیدا فرمایا...اُس کی مرضی..جب چاہے، جس کو اٹھا لے..جس کو
واپس بلا لے..ہمیں چاہیے کہ..ہم اپنی ”مرضی“ کو اللہ تعالی کی ”مرضی“ کے تابع کر لیں..اور
اللہ تعالی کی ”رضا“ کو اپنا مقصود بنا لیں..
ایسا
ہو جائے تو پھر زندگی بھی اچھی..موت بھی اچھی..خوشی بھی اچھی، غم بھی اچھے..ملاپ
بھی اچھے، جدائی بھی اچھی..پھر ہر حال میں اللہ تعالی کے انعامات کی بارش ہوتی
ہے..صبر کا اجر الگ..جدائی کا اجر الگ..خوف کا اجر الگ..مصیبت کا اجر الگ..اور پھر
ہر مصیبت کے بعد راحت بھی..ترقی بھی..اور آخرت کا بڑا اور دائمی اجر بھی..سیلاب
اور طوفان پر ہونے والے مسلمانوں کے جانی اور مالی نقصان کا بہت افسوس اور غم
ہے..ہماری طرف سے ”قلبی تعزیت“ قبول فرمائیں...
اللہ
تعالی ”غریق شہداء“ کو ”غریق رحمت“ فرمائیں..اور متأثرین کو صبر، عافیت، نعم
البدل...اور ”رضا بالقضاء“ نصیب فرمائیں....
جماعت
کے تمام ذمہ دار اور اراکین..حسبِ استطاعت غم اور مصیبت کی اس گھڑی میں..متأثرین
کا تعاون کریں..اور اللہ تعالی کی رضا کے لیے..”مساجد للہ مہم“ میں بھی محنت بڑھا
دیں....معلوم نہیں کب زندگی کا سفر تمام ہو جائے....اور کھاتہ رجسٹر بند ہو
جائے...
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله