بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

مرحبا! رَبِیعُ الأَوَّل ۱۴۴۷ھ

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..

اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے ہمیں..حضرت سیدنا و مولانا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اُمتی بنایا.....جو کہ ایک عظیم شرف ہے..والحمدللہ رب العالمین..

اکثر محدثین و مؤرخین کے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارک اور وفات..” ربیع الاول “ کے مہینہ میں ہوئی..اپریل کے مہینہ میں آپ کی ولادت شریف ہوئی..اور جون کے مہینہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا سے پردہ فرمایا..

قمری مہینہ ایک ہی تھا....یعنی ربیع الاول....اور دن بھی دونوں واقعات کا ایک ہی تھا....یعنی ”پیر“.....آج الحمدللہ حجاز وغیرہ میں یکم ربیع الاول ہے..جبکہ ہمارے ہاں ۲۹صفر المظفر....آج مغرب سے ان شاءاللہ ہمارے ہاں بھی..” ربیع الاول“ کی ”بہار“ شروع ہو جائے گی....مسنون دعائیں، معمولات، درود شریف کی کثرت..متأثرین سیلاب کے لیے دعاء اور ان کی مدد.....اہل غزہ کے لیے خصوصی دعائیں..وہاں صہیونیوں کا سر ”کڑکی“ میں آنے والا ہے ان شاءاللہ....

اور ہمارے لیے ”مقام سعادت“.....” مساجد للہ مہم“ میں نئی تیزی..ان شاءاللہ....

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله